" "
پاکستان

پاکستان سے برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کےلئے اہم خبر

ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں

اسلام آباد(اردونیوز ) پاکستان میں متعین برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہناہے کہ جو پاکستانی موسمِ گرما میں برطانیہ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر ویزا درخواست دیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد اب حالات معمول پر آئے ہیں اور پابندیوں کے بعد دنیا بھر سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال کے بعد وہاں کے لوگوں کو زیادہ ویزہ دیئے جارہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لیے ویزہ معاملات میں تعطل آیا ہے۔ٹرنر نے کہا کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مخصوص تھی۔ اس صورتحال میں ویزہ درخواستوں کا بوجھ بڑھتا گیا جس کے لیے اضافی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، موسمِ گرما میں سفرکے خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر درخواست جمع کرانے کے بعد بایومیٹرکس تصدیق کے لیے چھ ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی طالب علموں مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی اپنی درخواست جمع کرا دیں تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Articles

Back to top button