پاکستانخبریں

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی

Kuwait Lifts Visa Ban on Pakistanis After 19 Years, Resumes Issuance of Work, Family, Visit, Tourist, and Business Visas

کویت کی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو اب ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور بزنس ویزے پاکستانیوں کو دوبارہ جاری کیے جائیں گے

اسلام آباد ( اردو نیوز ) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی۔ اب ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور بزنس ویزے پاکستانیوں کو دوبارہ جاری کیے جائیں گے۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان گہرے باہمی تعاون کی جانب ایک نمایاں اقدام ہے۔یہ تاریخی فیصلہ عوامی روابط کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے سمیت پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت حکومت پاکستان کی جانب سے کویتی حکومت کی پالیسی کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے سراہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کے اجراءپر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے کویت کام ، بزنس اور سیاحت کے لئے جانیوالے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔

 

Kuwait Lifts Visa Ban on Pakistanis After 19 Years, Resumes Issuance of Work, Family, Visit, Tourist, and Business Visas

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button