ڈیٹیکٹو روحیل خالد کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی،مفتی محمد سہیل رضا امجددی نے خصوصی دعا کروائی
”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ (PALS) کے صدر روحیل خالد کی والدہ مرحومہ کی فاتحہ خوانی میں قونصل جنرل سمیت کمیونٹی ارکان شریک
ڈیٹیکٹو روحیل خالد کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی ، مفتی محمد سہیل رضا امجددی نے خصوصی دعا کروائی
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ (PALS) کے صدر روحیل خالد کی والدہ مرحومہ کی فاتحہ خوانی میں قونصل جنرل سمیت کمیونٹی ارکان شریک
شرکاءکا چوہدری نذیر احمد سے ان کی زوجہ مرحومہ ، ڈیٹیکٹو روحیل خالداور سہیل خالد سے ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار، مرحومہ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا
نیویارک ( محسن ظہیر سے) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ (PALS) کے صدر ڈیٹیکٹوروحیل خالد کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت مکی مسجد بروکلین میں کی گئی ۔ واضح رہے کہ ڈیٹیکٹو روحیل خالداور سہیل خالد کی والدہ اور چوہدری نذیر احمد کی زوجہ کا چند ہفتے قبل پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا ۔ مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد سوگوار خاندان کی نیویارک واپسی پر فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے معروف عالم دین مفتی محمد سہیل رضا امجدی ، نعت خوانان امجد حسین اور محمد اصغر چشتی ، قونصل جنرل پاکستان عامر احمد اتوزئی سمیت پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان شریک ہوئے ۔

مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد خصوصی دعا کرواتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لوحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے قرآن و سنت کی روشنی میں دنیا و آخرت کو سنوارنے اور وفات کے بعد سوگوار خاندان اور اولاد کے فرائض کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادات کے علاوہ خلق خدا کے لئے نیک اعمال سے جب تک انسانیت مستفید ہوتی رہتی ہے ، وہ بندے کے لئے صدقہ جارئیہ بنا رہتا ہے ۔
روحیل خالد نے اپنے والد اور بھائی کی جانب سے تمام دوست احباب اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کی والدہ مرحومہ کے اُن کے غم میں شریک ہوئے اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شرکاءسے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
Fateha Khawani for Detective Rohail Khalid’s Late Mother
New York – A Fateha Khawani was held in New York for the late mother of Detective Rohail Khalid, President of the Pakistani American Law Enforcement Society (PALS). The gathering was attended by community members, dignitaries, and the Consul General of Pakistan. Renowned Islamic scholar Mufti Muhammad Sohail Raza Amjadi led the special prayers (dua) for the departed soul, praying for her forgiveness and eternal peace.



