پاکستان

شیخ چلی سلیکٹڈ وزیر اعظم نے نو ماہ میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ، میاں فیاض

سلیکٹڈ وزیر اعظم ایک بار پھر اپنی مسلسل معاشی پالیسیوں کی ناکامیوں کا مدعا بھی سابق دورحکومت پر ڈال کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے

اسد عمر کو نکالنے کی بجائے عمران خان کو خود مستعفی ہو کر گھر جانا چاہئیے تھا ۔ملک ان کی نا اہلی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ میاں فیاض

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے کہا ہے کہ شیخ چلی سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نے صرف نو ماہ کے عرصے میں معاشی طور پر ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔یہ شخص جتنا عرصہ ملک پر مسلط رہے گا، اتنا ہی ملک و قوم کی تباہی و بربادی کا سامان بنے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں فیاض نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے دور میں شیخ چلی عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھائے اور انہیں گمراہ کیا بعد ازاں چورراستے سے حکومت میں آنے کے بعد اب اس کی حقیقت عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے تو سلیکٹڈ وزیر اعظم ایک بار پھر اپنی مسلسل معاشی پالیسیوں کی ناکامیوں کا مدعا بھی سابق دورحکومت پر ڈال کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔ عوام کو اس کی اصلیت کا علم ہو چکا ہے ۔
میاں فیاض نے مزید کہا کہ اسد عمر کو نکالنے کی بجائے عمران خان کو خود مستعفی ہو کر گھر جانا چاہئیے تھا ۔ملک ان کی نا اہلی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان میں نہ صرف ہر روز تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے تھے بلکہ ڈالر مستحکم تھا اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہو رہے تھے ۔ترقی کے اس تمام سفر کو موجودہ حکومت نے ریورس گئیر میں ڈال دیا ہے ۔میاں فیاض نے کہا کہ پاکستان کو ماضی کی طرح اب بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور انشاءاللہ وہ دور ضرور آئے گا۔

Related Articles

Back to top button