بین الاقوامیپاکستان

یکم فروری 2026 سے بغیر رئیل آئی ڈی سفر کرنے والوں مسافروں کو فیس ادا کرنا ہو گی

یکم فروری 2026 سے وہ فضائی مسافر جن کے پاس ”رئیل آئی ڈی “یا اُس کے برابر کوئی قابلِ قبول شناختی دستاویزموجود نہیں ہوگی، انہیں 45 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی،ٹرانسپورٹ سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کا اعلان

واشنگٹن ڈی سی( محسن ظہیر سے ) امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن(ٹی ایس اے )نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2026 سے وہ فضائی مسافر جن کے پاس ”رئیل آئی ڈی “(Real ID)یا اُس کے برابر کوئی قابلِ قبول شناختی دستاویز (آئی ڈی )موجود نہیں ہوگی، انہیں ایئرپورٹ سیکورٹی چیک پوائنٹس پر متبادل شناختی تصدیقی نظام استعمال کرنے کے لیے 45 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔ٹی ایس اے کے مطابق اس نئی پالیسی کا مقصد شناختی عمل کو مضبوط بنانا اور سیکیورٹی کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔حکام نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ اگر ان کے پاس ’رئیل آئی ڈی “نہیں ہے تو پاسپورٹ کارڈ یا پاسپورٹ ب±ک دونوں گھریلو سفر کے لیے قابلِ قبول متبادل ہیں اور ان کی موجودگی سے 45 ڈالر کی فیس ادا کرنے سے بچا جاسکتا ہے۔
تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 30 ڈالر کا پاسپورٹ کارڈ بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ بیرونِ ملک فضائی سفر کے لیے لازمی طور پر پاسپورٹ ب±ک کی ضرورت ہوگی۔ٹی ایس اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 2026 کی مقررہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی شناختی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کروا لیں تاکہ سفر کے دوران کسی بھی مشکل یا اضافی اخراجات سے بچا جاسکے۔

TSA to Charge $45 for Travelers Without REAL ID Starting Feb 1, 2026

Related Articles

Back to top button