اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، فلسطین پر سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، فلسطین پر سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے
نیویارک (اردو نیوز)پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارکپہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پرپاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
یہ اہم بریفنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت برطانیہ کی وزیر خارجہاپنے ملک کی موجودہ صدارت کے تناظر میں کریں گی۔
اجلاس کے دوران اسحاق ڈار فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کریںگے۔ وہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے (ویسٹ بینک) پر کنٹرول بڑھانے کے حالیہ اقدامات کیمخالفت کریں گے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور دیں گے۔ اس کے ساتھ وہ غزہ میں انسانی امدادمیں اضافے، سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد، اور تعمیرِ نو کے فوری آغاز کی ضرورت کوبھی اجاگر کریں گے۔
وزیر خارجہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی شراکت داروں، بشمول عرب واسلامی ممالک کے گروپ اور امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے جس کے تحت 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پرایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو، جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔
دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےجن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ اعلامیہ دفتر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔



