اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں سینئر صحافی اور ہفتہ روزہ نیویارک عوام کے پبلشر حمید منہاس انتقال کر گئے

Senior journalist & New York Awam weekly publisher Hameed Minhas passes away in New York

حمید منہاس مرحوم کو گذشتہ کچھ عرصہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ شدید علیل ہو گئے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، مکی مسجد میں نماز جنازہ ، نیوجرسی میں سپرد خاک
حمید منہاس گذشتہ تیس سے زائد سالوں سے نیویارک سے ویکلی نیویارک عوام کے نام سے باقاعدگی سے اخبار نکال رہے تھے ۔ جمعرات کو جس دن ان کا انتقال ہوا، اس دن بھی ان کا اخبار شائع ہوا
اردو نیوز کے محسن ظہیر کی جانب سے حمید منہاس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نیویارک کی صحافت ایک انتھک ، محنتی پبلشر سے محروم ہو گئی ہے

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے سینئر صحافی اور ویلی نیویارک عوام کے پبلشر و ایڈیٹر حمید اصغر منہاس جمعرات،25ستمبر کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں انتقال کر گئے ۔ حمید منہاس جن کی عمر70سال تھی ، کے پسماندگان میں بیوہ شامل ہیں ۔ حمید منہاس مرحوم کو گذشتہ کچھ عرصہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ شدید علیل ہو گئے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ 25ستمبر کی شام وہ سفک کاو¿نٹی، لانگ آئی لینڈ کے گڈ سمیرتھن ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
حمید منہاس کی نماز جنازہ جمعہ کو مکی مسجد بروکلین ( نیویارک ) میں ادا کی گئی اور ہفتے کو ان کے جسد خاکی کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی صحافتی برادری اور کمیونٹی نے حمید منہاس کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔
حمید منہاس گذشتہ تیس سے زائد سالوں سے نیویارک سے ویکلی نیویارک عوام کے نام سے باقاعدگی سے اخبار نکال رہے تھے ۔ جمعرات کو جس دن ان کا انتقال ہوا، اس دن بھی ان کا اخبار شائع ہوا ہے جو کہ مرتے دم تک ان کی اپنے پیشے اور بزنس سے وابستگی کا قابل ستائش جذبہ ہے ۔
اردو نیوز کے محسن ظہیر کی جانب سے حمید منہاس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نیویارک کی صحافت ایک انتھک ، محنتی پبلشر سے محروم ہو گئی ہے ۔ حمید منہاس کی امریکہ میں اردو صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Senior journalist & New York Awam weekly publisher Hameed Minhas passes away in New York

Related Articles

Back to top button