بین الاقوامیخبریںصحت و سائنس

ٹام شوازی نے کانگریشن کے سپیشل الیکشن کی انتخابی مہم شروع کر دی

ٹام شوازی جو کہ گورنر الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے، اب واپس کانگریس میں پہنچنا چاہتے ہیں

نیویارک ( اردونیوز ) لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ تھری سے ڈیموکریٹ امیدوار ٹام شوازی نے 13فروری کو ہونیوالے سپیشل الیکشن کے سلسلے میں اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ لیوی ٹاو¿ن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ٹام شوازی نے ڈیموکریٹ ووٹرز اور سپورٹرز سے کہا کہ 13فروری کو ہمیں سپیشل الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے اپنی کھوئی ہوئی سیٹ واپس لینی ہے اور ڈیموکریٹک اقدار کو بھی ڈسٹرکٹ تھری میں بحال کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ ریپبلکن کانگریس مین جارج سینٹوس کو انتخابی فنڈز میں خرد برد کے الزام میں ملوث قرار دئیے جانے کے بعد کانگریس سے بے دخل کر دیا گیا تھاجس کے بعد ان کی خالی نشست پر 13فروری کو سپیشل الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی نشست پر ٹام شوازی ، کانگریس مین رہ چکے ہیں ۔گورنر الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے انہوں نے کانگریس کے الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ ٹام شوازی جو کہ گورنر الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے، اب واپس کانگریس میں پہنچنا چاہتے ہیں ۔

دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بھی کانگریشنل ڈسٹرکٹ تھری کی سیٹ واپس جیتنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button