اوورسیز پاکستانیز

سابق وزیر ددفاع خواجہ آصف کا خاموش دورہ نیویارک

خواجہ آصف نجی دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں اپنی بچوں کے ساتھ مقیم رہے

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیویارک کا نجی دورہ کیا۔ ان کا یہ نجی دورہ اس لحاظ سے خاموش رہا ہے کہ انہوںنے نیویارک میں زیادہ تر وقت اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ گذارا اور کوئی خاص سیاسی سرگرمی نہیں کی ۔

نیویارک میں زند روز قیام سے قبل پاکستانی روانگی سے قبل خواجہ محمد آصف نے نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی عہدیداران روحیل ڈار، رانا سعید،احمد جان،چوہدری عامر رزاق، انور شاہ واسطی، خرم ملک سے ملاقات کی اور غیر رسمی بات چیت کی ۔

خواجہ آصف نے لیگی ساتھیوں کو پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، پارٹی کے آئندل لائحہ عمل اور فروری میں اعلان کئے جانے والے الیکشن کے بارے میں آگاہ کیا ۔لیگی ساتھیوں کی جانب سے خواجہ محمد آصف کو نیویارک میں خوش آمدید کہا گیا۔


خواجہ محمد آصف جمعرات سات دسمبر کو پاکستان واپس روانہ ہو گئے ۔

Related Articles

Back to top button