نیویارک کے مختلف علاقوں میں فوڈ پینٹریز کے ذریعے مستحق افراد میں حلال و کوشر اشیائے خوردونوش کی تقسیم کا اعلان
سٹیٹن آئی لینڈ، بروکلین اور برونکس میں قائم سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹرز میں فوڈ پنٹریز میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کی جائیں گی
نیویارک کے مختلف علاقوں میں فوڈ پینٹریز کے ذریعے مستحق افراد میں حلال و کوشر اشیائے خوردونوش کی تقسیم کا اعلان
نیو یارک (اردو نیوز) نیویارک کے علاقے سٹیٹن آئی لینڈ، برونکس اور بروکلین میں منعقدہ فوڈ پینٹریز میں مستحق نیویارکرز میں حلال اور کوشراشیائے خوردو نوش تقسیم کی جائیں گی ۔ اس بات کا اعلان سٹیٹن آئی لینڈ، برونکس، بروکلین اور لانگ آئی لینڈ میں سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹرز کی جانب سے کیا گیا ۔ افتخار بٹ کی جانب سے فوڈ پینٹریز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ افتخار بٹ کے مطابق
سٹیٹن آئی لینڈمیں نیو یارک مسلم جیوئش کمیونٹی ہیلپ سینٹرکے تحت جمعہ، 17 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے سے دوپہر تینبجے تک،حلال و کوشر فوڈ کی تقسیم ،614 رچمنڈ روڈ ، سٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک پر ہوگی۔
بروکلین میں مرشد کمیونٹی ہیلپ سینٹرکے زیر اہتمام ہفتہ، 18 اکتوبر 2025 کو دوپہر 12 بجے سے ایک بجے تک مفت حلال و کوشر فوڈ تقسیم کیا جائے گا۔ مقام، 3029 ایونیو وی ، بروکلین، نیویارک۔
برونکس میں درویش کمیونٹی ہیلپ سینٹرکی جانب سے ہفتہ، 18 اکتوبر 2025 کو دوپہر 3:30 بجے سے 4:30 بجے تک،مفت حلال و کوشر فوڈ کی تقسیم ،2060 ویلیس ایونیو، برونکس، نیویارکپر کی جائے گی۔
افتخار بٹ نے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد مختلف برادریوں میں یکجہتی کو فروغ دینا اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔



