اوورسیز پاکستانیز

کرکٹ کی عالمی جنگT20، پاک بھارت ٹاکرا، امریکہ سمیت شائقین دوبئی پہنچ گئے

پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کی نظریں ٹی وی سکرین پرT20 پاک بھار ت ٹاکرا دیکھنے کے لئے لگی ہوئی ہیں

" "

نیویارک (اردو نیوز) دوبئی میں کرکٹ کی عالمی جنگ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے ۔ دنیائے کرکٹ کی دو سب سے بڑی حریف ٹیمیں پاکستان اور انڈیا کا آج اس عالمی کرکٹ جنگ میں آمنا سامنا ہوگا ۔ پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کی نظریں ٹی وی سکرین پر پاک بھار ت ٹاکرا دیکھنے کے لئے لگی ہوئی ہیں ۔ نیویارک سے پاکستانی امریکن بزنس مین کریم وٹو سمیت دنیابھر سے شائقین کرکٹ پاک بھات میچ دیکھنے کے لئے دو بئی پہنچ گئے ہیں اور پاکستان اور انڈیا میں کرکٹ کا بخار عروج پر پہنچ گیا ہے ۔امریکہ کے معتدد ریسٹورنٹس پر میچ کو لائیو دکھانے کے انتظامات ہیں ۔ کباب جی ریسٹورنٹ ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں عمار یاسر راجہ کے زیر اہتمام بڑی سکرین پر لائیو میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے
پاک بھارت کرکٹ میچ کی لائیو اپ ڈیٹ دیکھنے کے لئے اس لنک پر وزٹ کریں
https://www.espncricinfo.com/live-cricket-score

#T20 #PakvsIndia ICC Tw0 Cricket Tournament

" "
" "

Related Articles

Back to top button