مئیر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے اپنے سینئر ایڈوائزر کی تقرری کا اعلان کر دیا
میئرظہران ممدانی نے سیمونیا براؤن کو سینئر ایڈوائزر برائے پالیسی اینڈ اسٹریٹجی مقرر کر دیا ہے
میئرظہران ممدانی نے سٹی اینڈ سٹیٹ پالیسی و بجٹ امور میں وسیع تجربہ رکھنے والی سیمونیا براؤن کو سینئر ایڈوائزر برائے پالیسی اینڈ اسٹریٹجی مقرر کر دیا ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیرظہران ممدانی نے اپنے سینئر ایڈوائزر کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ مئیر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیویارک سٹی کے میئرظہران ممدانی نے سٹی اینڈ سٹیٹ پالیسی و بجٹ امور میں وسیع تجربہ رکھنے والی سیمونیا براؤن کو سینئر ایڈوائزر برائے پالیسی اینڈ اسٹریٹجی مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس عہدے پر سیمونیا براو¿ن میئر کی کم لاگتِ زندگی سے متعلق ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے البانی میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی اور فرسٹ ڈپٹی میئر کو رپورٹ کریں گی۔
سیمونیا براؤن کو نیویارک سٹی اور نیویارک اسٹیٹ حکومت میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جہاں وہ منتخب نمائندوں کو مشاورت فراہم کرتی رہیں اور اہم پالیسی و بجٹ معاملات پر مذاکرات کا حصہ رہیں۔ سابق میئر بل ڈی بلاسو کے دور میں انہوں نے نیویارک سٹی کے اسٹیٹ لیجسلیٹو افیئرز آفس کی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں وہ شہر کے بجٹ اور قانون سازی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ذمہ دار تھیں۔
اس سے قبل وہ نیویارک سٹی آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (OMB) میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہیں، جہاں انہوں نے محکمہ تعلیم، سٹی یونیورسٹی آف نیویارک (CUNY) میں سرمایہ کاری اور 59 کمیونٹی بورڈز کے بجٹس کی نگرانی کی۔ او ایم بی میں انہوں نے انٹرگورنمنٹل ریلیشنز یونٹ کی قیادت بھی کی، جس کے ذریعے شہر کی مالی ترجیحات کو شہری، ریاستی اور وفاقی سطح پر آگے بڑھایا گیا۔
نیویارک سٹی حکومت میں شامل ہونے سے قبل سیمونیا براؤن نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں مختلف ذمہ داریاں انجام دیں، جہاں وہ اسپیکر اور اسمبلی قیادت کو مشاورت فراہم کرتی رہیں، بجٹ تجزیہ، پالیسی اقدامات کی تیاری اور بجٹ و پالیسی مذاکرات کی قیادت کی۔ اس وقت وہ آفس آف دی اسٹیٹ کمپٹرولر میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمپٹرولر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جہاں وہ مقامی حکومتوں اور اسکول ڈسٹرکٹس کے مالی امور کی نگرانی کرتی ہیں، جن میں سالانہ ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقوم کی تقسیم اور ریاست گیر مالی دباؤ کی مانیٹرنگ شامل ہے۔
میئر زوہران ممدانی نے کہا کہ وہ سیمونیا براؤن کو اپنی انتظامیہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔ ان کے مطابق سیمونیا ایک تجربہ کار اور پرعزم رہنما ہیں اور محنت کش طبقے کے لیے فائدہ مند بجٹس اور پالیسیوں کے حصول کا ان کا ریکارڈ نیویارک کے شہریوں کے لیے کم لاگتِ زندگی کے ایجنڈے پر عملدرآمد میں انتہائی قیمتی ثابت ہوگا۔
سیمونیا براؤن نے اس موقع پر کہا کہ وہ میئر زوہران ممدانی کی انتظامیہ میں شامل ہونے پر خود کو اعزاز یافتہ محسوس کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق میئر ممدانی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر نیویارک کے شہریوں کی آواز بن کر قیادت کی ہے، اور وہ البانی میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر محنت کش خاندانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی منتظر ہیں۔
NEW YORK, NY — Mayor Zohran Mamdani appointed New York City and State policy and budget veteran Simonia Brown as Senior Advisor for Policy and Strategy. In this role, Brown will work alongside partners in Albany to help deliver on the Mayor’s affordability agenda. Brown will report to the First Deputy Mayor.
Simonia Brown has more than two decades of experience in New York City and New York State government, advising elected officials and negotiating key policy and budget issues. Under Mayor Bill de Blasio, Brown served as the Director of New York City’s State Legislative Affairs Office, where she was responsible for advancing the City’s budgetary and legislative agenda.
Brown served as an Associate Director at the NYC Office of Management and Budget, where she oversaw the budgets for the NYC Department of Education, the City’s investments at CUNY, and the 59 Community Boards. Additionally, at OMB, Brown led the Intergovernmental Relations unit, advancing the City’s fiscal priorities at the city, state and federal levels.
Before working in New York City government, Brown held several roles at the New York State Assembly advising the Speaker and Assembly leadership, directing budget analysis, developing policy initiatives, and leading budget and policy negotiations. Currently, Brown serves as the Assistant Deputy Comptroller at the Office of the State Comptroller where she leads several teams in overseeing local government and school district finances including the distribution of more than $1 billion annually and statewide fiscal stress monitoring.
“I am thrilled to welcome Simonia Brown to our administration,” said Mayor Zohran Mamdani. “Simonia is an experienced and deeply committed leader. Her track record of winning budgets and policies that lift up working people will be invaluable as we deliver on our affordability agenda for New Yorkers.”
“I am honored to join Mayor Zohran Mamdani’s administration. Mayor Mamdani gave a voice to New Yorkers facing a soaring cost-of-living crisis. I’m looking forward to working alongside our partners in Albany to deliver the Mayor’s affordability agenda and provide real relief for working families in New York,” said Simonia Brown, Senior Advisor for Policy and Strategy.



