بین الاقوامی

ناسا کاونٹی ایگزیکٹو لارا کیرن کےلئے فنڈ ریزنگ

معروف بزنس مین ڈاکٹردیپک بنسال کے آفس میں کی جانیوالی فنڈ ریزنگ میں اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) ناسا ونٹی کی کاونٹی ایگزیکٹو لارا کیرن کےلئے لانگ آئی لینڈ میں فند ریزنگ کی گئی اور انہیں ان کے آئندہ الیکشن میں مکمل سپورٹ کا یقین دلایا گیا ۔ فنڈ ریزنگ کا اہتمام ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹردیپک بنسال کےآفس میں کیا گیا جس میں جاوید جے سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے لارا کیرن نے آئندل الیکشن کے لئے سپورٹ کرنے والوں کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ناسا کاونٹی میں تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ناسا میں کورونا وبا پر قابو پانے کےلئے موثراقدام کئے گئے جس کے نتیجے میں معیشت کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی اور آئندہ بھی ہو گی ۔
ڈاکٹر دیپک بنسال سمیت فنڈ ریزنگ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ لارا کیرن نے بطور کاونٹی ایگزیکٹو بہترین خدمات انجام دی ہیں اورپوری کمیونٹی انہیں آئندہ الیکشن میںبھرپو ر طریقے سے کامیاب کروائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ارکان ناسا میں ہونیوالے الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کو بھرپور طور پر استعمال کریں ۔

 

Fund Raising for Laura Curran
ناسا ونٹی کی کاونٹی ایگزیکٹو لارا کیرن کےلئے لانگ آئی لینڈ میں فند ریزنگ کی گئی

Related Articles

Back to top button