امیگریشن نیوز

نواز شریف اور شریف فیملی کے غم میں شریک ہیں ، دانش ملک

محترمہ شمیم اختر نے دھرتی ماں کودفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والا سپوت عطاءکیا ، دانش ملک

نیوجرسی ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے رہنما دانش ملک نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے ان کی والدہ محترمہ شمیم اختر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہم شریف فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور شریف فیملی کے ارکان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ دانش ملک نے کہا کہ محترمہ شمیم اختر نے دھرتی ماں پاکستان کو وہ سپوت عطاءکیا کہ جو جس نے قائد اعظم کے بعد پاکستان مسلم لیگ میں حقیقی میں جان ڈالی اور پاکستان کی خالق جماعت کی قیادت کرکے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایااور ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ۔محترمہ شمیم اختر کی وفات صرف شریف فیملی کا ہی نہیںبلکہ ملک و قوم کا بھی بھی ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
دانش ملک نے امریکہ میںمقیم تمام لیگی ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ محترمہ شمیم اختر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کریں اور انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

Danish Malik express grieve and condolence over the sad demise of Mian Nawaz Sharif and Mian Shahbaz Sharif mother.

Related Articles

Back to top button