بین الاقوامی

جہانگیر ترین، پی ڈی ایم اور تحریک لبیک

وزیر اعظم عمران خان کو بجٹ سے پہلے جہانگیر ترین ، تحریک لبیک ، پی ڈی ایم اور معاشی صورتحال جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی ، جہانگیر ترین اور PDMدونوں کے ساتھ ڈبل گیم کررہی ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے سامنے پی ڈی ایم کی جارحانہ اپوزیشن کا چیلنج ، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑنے کی وجہ سے اب زیادہ مسلہ نہیں رہا تاہم جہانگیر ترین اور حال ہی میں تحریک لبیک کے معاملات اب بڑے چیلنج بن کر سامنے آگئے ہیں ۔ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے چیلنج سے نبرد آزما ، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے لیکن جہانگیر ترین اور تحریک لبیک کے احتجاج کی وجہ سے ، استحکام کے حصول میں دشواریاں نظر آرہی ہیں ۔

https://youtu.be/t3dOmeUx8Kc

سیاسی پنڈتوں کے مطابق موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی ، ڈبل گیم کررہی ہے ۔ ایک طرف پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈلوادی گئی ہے اور دوسری جانب پارٹی کا جہانگیر ترین اور حکومت دونوں سے مسلسل اور الگ الگ رابطہ ہے ۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کی حکومت کو یقین دلایا گیا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کی جانب سے کسی بھی موقع پر عمران خان کے خلاف ارکان اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کرکے نمبر گیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی اس موقع پر عمران خان کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے ارکان کی سپورٹ کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کے لئے تیارہے ۔ دوسری جانب جہانگیر ترین جنہوں نے عدالت اور ایف بی آئی میں پیشی کے بعد ایک عشائیہ میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ، کی جانب سے دیوار سے لگائے جانے کی صورت میں عمران خان کے مدمقابل آنے کا امکان موجود ہے ۔سیاسی تجزئیہ نگاروں کے مطابق پاکستان میں آئندہ دو ماہ سیاسی طور پر بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔

Jahangir Tareen, Imran KHan

Related Articles

Back to top button