حاجی صابر خان اور ثمر خان کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ
محمد ثمر خان کی رہائشگاہ پر سرور کونین ، نبی کریم، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں عظیم الشان محفل میلاد
لانگ آئی لینڈ میں واقع حاجی محمد ثمر خان کی رہائشگاہ پر میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں برقی لائٹوں سے روشنی کی گئی تھی اور پورا گھر سبز روشنیوں سے جگمگا رہا تھا، سید فصیح الدین سہروردی کی خصوصی شرکت
محفل میلا د النبی ﷺ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے معروف علماءکرام علامہ قاری محمد مدثر حسین نقشبندی، قاری و حافظ مقصود احمد رضوی سمیت مقامی نعت خوانان کی شرکت
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں اپنے والد گرامی اور معروف نعت گو شعراءکے نعتیہ کلام پڑھ کر سماں باندھ دیا ، محفل میں درود و سلام کا سلسلہ جاری رہا
نبی کریم ﷺ ، اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ نے شریعت محمدی کے ذریعے دین اسلام کا نزول مکمل کر دیا، قاری محمد مدثر نقشبندی اور قاری محمد حسین رضوی کے خطابات
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی صابر خان اور ان کے صاحبزادے حاجی محمد ثمر خان کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں واقع حاجی محمد ثمر خان کی رہائشگاہ پر سرور کونین ، نبی کریم، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں نبی رحمت ﷺ کی بار گاہ اقدس میں عقیدت ا حترام کے نذرانے پیش کئے گئے ، دروو و سلام پڑھا گیا اور آپ کی تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی گئی ۔
سفک کاو¿نٹی ، لانگ آئی لینڈ میں واقع حاجی محمد ثمر خان کی رہائشگاہ پر میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں برقی لائٹوں سے روشنی کی گئی تھی اور پورا گھر سبز روشنیوں سے جگمگا رہا تھا۔ محفل میلا د النبی ﷺ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے معروف علماءکرام علامہ قاری محمد مدثر حسین نقشبندی (مسجد نور الہدیٰ برونکس ) ، قاری و حافظ مقصود احمد رضوی کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی اور مقامی نعت خوانان عمیر لیاقت اعوا ن،طارق مسعود، فضل رسول نے خصوصی شرکت کی ۔
محفل میں نظامت کے فرائض قاری و حافظ مقصود احمد رضوی نے انجام دئیے ۔محفل میلاد میں حاجی محمد ثمر خان کے بھائی مبین خان ، عبدالرحمان خان ، ایمن خان اور عامر علی خان کے علاوہ انکے عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
محفل میلاد کا آغاز اللہ تبارک تعالیٰ کے بابرکت اور پاک نام سے ہوا۔ حافظ و قاری مقصود احمد رضوی نے تلاوت قرآن مجید کرکے سماں باند دیا ۔ محفل میں ثناءخوانان سید فصیح الدین سہروردی،عمیر لیاقت، طارق مسعود، نے بارگاہ رسالت ﷺ میں اپنے مخصوص انداز میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے سماں باند ھ دیا اور حاجی صابر خان و حاجی ثمر خان کی رہائشگاہ نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے مسلسل گونجتا رہا اور درود و سلام کی صدائیں بلند ہو تی رہیں ۔ حاجی محمد صابر خان جو کہ ماشاءاللہ خود بھی ایک ثناءخوان ہیں ، نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا ۔
علامہ قاری محمد مدثر حسین نقشبندی نے ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہنبی کریم ﷺ ، اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ نے شریعت محمدی کے ذریعے دین اسلام کا نزول مکمل کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ کوئی نبی کریم ﷺ کا امتی ہو اور آقا ئے دو جہاں سے وفا نہ کرے ۔
علامہ قاری محمد مدثر حسین نے ایک حدیث کے مطابق روز محشر حضور کریم ﷺ سجدہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ حبیب ، اپنا سر اٹھائیں ، سوال کریں ، آپ جو سوال کریں گے ، آپ کو عطاءکیا جائے گا۔آپ جس کی شفاعت کریں گے ، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی ۔
مسجد گلزار مدینہ کے خطیب و امام علامہ مقصود احمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز قیامت میدان حشر میں امت کہے گی کہ ہمیں اس وقت کوئی مشکل کشا چاہئیے جو ہماری مشکل کو حل کرے ۔ لوگ حضرت آدم ؑ کے پاس جائیں گے، یکے بعد دیرے انبیاءکرام ؑ کےپاس جائیں گے ، آخر میں حضرت سیدنا عیسیٰ ؑ فرمائیں گے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میںچلے جاو¿۔ آپ جس کی شفاعت فرمائیں گے ، اسے اللہ کریم قبول فرمائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محفل میلاد جیسے محافل منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہماری ہر مشکل کا حل ، ذکر ِ مصطفی ہے ۔ کوئی بھی مسلہ ہو، ذکر مصطفی ﷺ کرو، نما ز ادا کرو، اللہ کریم کے قرآن کی تلاوت کرو، دل و دماغ روشن ہو ں گے ، اللہ پاک نور پیدا کرکے دل و دماغ کی پریشنانیوں کو ختم کر دیں گے اور مشکلات کو دور فرما دیں گے ۔
علامہ مقصود احمد رضوی نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ ہر ایک کے لئے ہادی و ناصر اور رحمت بن کر آئے ہیں ۔ آپ تمام عالمین اور جہانوں کے لئے رحمتیں بن کر تشریف لائیں ہیں ۔کائنات کی ہر شے نے گواہی دی کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول کریم ﷺ ہیں ۔
علامہ قاری محمد مدثرنقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی نعمتوں کا شکر بجا لانے کا ایک مقبولِ عام طریقہ خوشی و مسرت کا اِعلانیہ اظہار ہے۔ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑی نعمت اور کیا ہو سکتی ہے! یہ وہ نعمت ِ عظمیٰ ہے جس کے لیے خود ربِ کریم نے خوشیاں منانے کا حکم فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے قرآن مجید میں اپنے حبیب ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرماتے ہیں کہ اے حبیب ، اپنے صحابہ اور ان کے ذریعے پوری ا±مت کو بتا دیجئے کہ ان پر اللہ کی جو رحمت نازل ہوئی ہے وہ ان سے اس امر کی متقاضی ہے کہ اس پر جس قدر ممکن ہو سکے خوشی اور مسرت کا اظہار کریں۔
قاری محمد مدثر حسین نے کہا کہ جس دن حبیب ِخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کی صورت میں عظیم ترین نعمت عطا کی گئی، اسے شایانِ شان طریقے سے منانا چاہئیے۔حصولِ نعمت کی یہ خوشی امت کی اجتماعی خوشی ہے جسے اجتماعی طور پر جشن کی صورت میں ہی منایا جاسکتا ہے۔
محفل میلاد کے آخر میں خصوصی ختم شریف پڑھا گیا ، درود و سلام پڑھا گیا اور علامہ قاری محمد مدثرنقشبندی نے خصوصی دعا کروائی ۔ حاجی محمد صابر خان اور حاجی محمد ثمر خان کی جانب سے علماءکرام ، ثناءخوانان اور شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔



