بین الاقوامیخبریں

وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف ، جنرل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

US President Trump hosts PM Shehbaz Sharif and COAS Field Marshal Asim Munir at Oval Office

صدر ٹرمپ کی شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں امریکی نائب وزیر خارجہ جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو بھی موجود تھے

واشنگٹن ( اردو نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبین وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تاہم ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
ملاقات کے آغاز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان بھی ایک بہترین رہنما ہیں۔
یہ اعلیٰ سطحی ملاقات پاک،امریکا تعلقات میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

US President Trump hosts PM Shehbaz Sharif and COAS Field Marshal Asim Munir at Oval Office

Related Articles

Back to top button