امیگریشن نیوزبین الاقوامی

‎منی ایپلس میں احتجاج کے دوران فیڈرل ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، تحقیقات جاری

منی ایپلس میں صورتحال کشیدہ ، واقعہ کے حوالے سے متضاد دعوے

نیویارک (اردو نیوز)امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران فیڈرل ایجنٹ کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مظاہرے کے دوران ایک37سالہ شخص جو کہ امریکی شہری تھا اور فیڈرل ایجنٹس کے درمیان جھڑپ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے فیڈرل ایجنٹس کے ساتھ ہاتھا پائی اور مزاحمت کی کوشش کی، جس کے دوران فائرنگ کی گئی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص مسلح تھا اور اس کے پاس گن اور راو¿نڈز موجود تھے، جسے سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد شہر میں تشویش کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے اور سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
واضح رہے کہ منی سوٹا میں حالیہ دنوں کے دوران احتجاجی مظاہروں کے دوران پہلے بھی ایک امریکی خاتون رینے نکول گڈ ہلاک ہو چکی ہیں، جس کے باعث ریاست میں کشیدگی اور عوامی بے چینی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں سے امن و امان برقرار رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Back to top button