امام احمد علی مزید تین سال کے لئے نیویارک سٹی کے کمیشن برائے قومی مساوات کے کمشنر بن گئے
Imam Ahmed Ali Reappointed as Commissioner on Racial Equity in New York City for Another Three Years
امام احمد علیکی نامزدگی مئیر آفس کی جانب سے ہوئی ۔ کمیشن برائے قومی مساوات میں کل14ارکان شامل ہیں
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف دینی و سماجی شخصیت امام احمد علی عزیر کو نیویارک سٹی کے کمیشن برائے قومی مساوات کا مزید تین سال کے لئے کمشنر مقرر کردیا گیا ہے ۔ان کی نامزدگی مئیر آفس کی جانب سے ہوئی ۔ کمیشن برائے قومی مساوات میں کل14ارکان شامل ہیں ۔
احمد علی وزیر جو عوامی خدمت، روحانی قیادت، اور کمیونٹی کی شمولیت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس وقت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 62ویں پریسنٹ میں ایک آگژلری کیپٹن کے طورخدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ 115ویں پریسنٹ میں کلرجی لیزون کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی کے درمیان بامقصد روابط قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
امام احمد علی نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کریکشنز میں امام کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کردار میں وہ قیدیوں کو روحانی رہنمائی اور ہمدردی فراہم کرتے ہیں۔
امام احمد علی کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں اسمبلی ممبر ولیم کولٹن کے دفتر میں جز وقتی سینئر ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا، جو کسی پاکستانی امام کی پہلی تعیناتی تھی۔ اس تاریخی عہدے میں وہ اسمبلی ممبر کی نمائندگی کرتے ہوئے قانون سازی سے متعلق مشورے دیتے اور کمیونٹی آوٹ ریچ پروگراموں میں حصہ لیتے رہے۔
Imam Ahmed Ali Reappointed as Commissioner on Racial Equity in New York City for Another Three Years



