نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک اور پاکستانی اویس خانزادہ ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائیں گے
Another Pakistani, Owais Khanzada, Set to Be Promoted to Deputy Inspector in New York Police Department
نیویارک ( اردو نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک اور پاکستانی امریکن کیپٹن اویس خانزادہ ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائیں گے ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جن آفیسرز اور ایگزیکٹوز کی جمعہ 8اگست کو پروموشن ہو ں گی ، ان میں کیپٹن اویس خانزادہ کا نام بھی شامل ہے جو کہ ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائیں گے ۔ اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں اویس خاندازہ کو پولیس کمشنر کی جانب سے ان کی ترقی کی سند کے ساتھ ساتھ ڈپٹی انسپکٹر کا بیج اور پن بھی دی جائے گی
اویس خانزادہ کی پروموشن کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کل چار پاکستانی امریکن ڈپٹی انسپکٹرز ہوجائیں گے جن میں ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، ڈپٹی انسپکٹر اشرف جہانگیر اور اب ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ ہونگے ۔
Another Pakistani, Owais Khanzada, Set to Be Promoted to Deputy Inspector in New York Police Department



