مسجد انتظامیہ نے فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر 60 پریسنٹ میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے، پولیس کو ملزم کی تلاش
نیویارک (محسن ظہیر)نیویارک کے علاقے برائٹن بیچ میں واقع برائٹن بیچ اسلامک سینٹر (مسجد عمر) میں منگل24 مارچ کو ڈکیتی کی ایک ناکام کوشش کی گئی، جس کے بعد علاقے کی مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔تفصیلات کے مطابق نمازِ مغرب اور عشاءکے درمیان، جب زیادہ تر نمازی مغرب کی نماز ادا کر کے جاچکے تھے، اس وقت مسجد کے امام قاری شریف الاسلام اپنے دفتر میں موجود تھے جبکہ مسجد میں دو مزیدافراد بھی موجود تھے۔ اسی دوران ایک سیاہ فام شخص مسجد میں داخل ہوا اور سیدھا امام کے دفتر کی طرف بڑھا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم دفتر میں داخل ہو کر میز کے پیچھے گیا اور امام قاری شریف الاسلام کے قریب کھڑے ہو کر پیسوں کا مطالبہ کیا۔ امام کے انکار کیا اور کہا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جس پر ملزم نے انہیں زدو کوب کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امام نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔
واقعے کے دوران مسجد میں موجود دیگر دو افراد نے بھی ملزم کو قابو کرنے کی کوشش کی، تاہم صورتحالبگڑنے پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مسجد انتظامیہ نے فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر 60 پریسنکٹ میں رپورٹ درجکر لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد مسجد انتظامیہ نے سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاجا سکے۔ برائٹن بیچ اسلامک سینٹر (مسجد عمر) بروکلین کے علاقے برائٹن بیچ میں واقع ہے، جہاں بڑی تعدادمیں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی آباد ہے۔



