اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

نیویارک کے نسیم علی زئی اور برادران کو صدمہ ، پاکستان میں کزن اور اہلیہ کار حادثے میں جاں بحق

Naseem Alizai of NY Loses Cousin, Wife in Pakistan Car Crash; Community Expresses Deep Grief

پاکستانی امریکن کمیونٹی اور علی زئی برادران کے دوست احباب نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جور رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

اٹک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات نسیم خان علی زئی(چئیرمین علی زئی فاؤنڈیشن ) ، نعیم خان علی زئی ، وحید خان علی زئی، ظفر خان علی زئی سعید خان علی زئی اور ابرار خان علی زئی کے کزن جمشید خان اور انکی زوجہ پاکستان میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئے ہیں ۔اس بات کی اطلاع نسیم خان علی زئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دی گئی ۔ نسیم علی زئی نے بتایا کہ جمشید خان اپنی اہلیہ اور دو سالہ بیٹے کے ساتھ ،سیاحت کے لئے ،بالا کوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے کھائی میں گر گئی ۔حادثے میں جمشید خان اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا دو سال کا بیٹا ، معجزانہ طور پر بچ کوگیا۔مرحومین کو ان کے آبائی شہر حضرو کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور علی زئی برادران کے دوست احباب نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جور رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
نسیم خان علی زئی اور ان کے بھائیوں کی جانب سے دوست احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Naseem Alizai of NY Loses Cousin, Wife in Pakistan Car Crash; Community Expresses Deep Grief

Related Articles

Back to top button