پاکستان

پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے 11ہزار ڈالرز کے فنڈز الخدمت فاؤنڈیشن کو بھجوا دئیے ، شمس الزمان

Pak American Society USA Donates $11,000 to Alkhidmat Foundation for Flood Relief: Shams Zaman

پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے فنڈ زالخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیلاب متاثرین کی بلا تاخیر مدد کر سکے ، شمس الزمان

نیویارک ( پ ر ) پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے ( پاس یو ایس اے) نے پاکستان کے سیلا ب متاثرین کی مدد کے لئے گیارہ ہزار ڈالرز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو عطیہ کر دئیے ۔ اس بات کا اعلان پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے صدر شمس الزمان نے اپنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ شمس الزمان کی جانب سے پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں سوسائٹی کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے لاکھوں افراد ، بھاری جانی و مالی نقصان کا جائز ہ لیا گیا اور اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی کیسے مشکلات کا شکار اپنے ہم وطنو کی مشکل وقت میں مدد کریں ۔
شمس الزمان کے مطابق اجلا س میں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی کاروائیوں کو متاثر کن اور قابل ستائش قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ میں پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے جتنے بھی فنڈ ز اکٹھے کئے جائیں گے ، وہ الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے جائیں گے تاکہ موقع پر موجودہ الخدمت فاؤنڈیشن زیادہ سے زیادہ سیلاب متاثرین کی بلا تاخیر مدد کر سکے ۔
شمس الزمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور پاکستانی میڈیا بھی بلا امتیاز الخدمت فاو¿نڈیشن کی خدمات کا معترف بن گیا ہے جو کہ بہت حوصل افزاءہے ۔
شمس الزما ن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاک امریکن سوسائٹی کے چیف کوارڈی نیٹر سید اآصف امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئیس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کررہے ہیں۔ کمیونٹی سے اپیل ہے کہ اس کار خیر میں دل کھو ل کر اپنا حصہ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ میں اکٹھے ہونے والے فنڈز سو فیصد الخدمت فاو¿نڈیشن کو عطیہ کئے جائیں گے ۔
پاک امریکن سوسائٹی یو ایس ا ے نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن امریکہ کو اپنے عطیات بھیجیں اور سیلاب زدہ پاکستانیوں کی مدد کرکے اپنا قومی اور دینی فرض ادا کریں ۔ اللہ کریم اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔

 

Pak American Society USA Donates $11,000 to Alkhidmat Foundation for Flood Relief: Shams Zaman

Related Articles

Back to top button