نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی شاندار تقریب، ثقافت اور تاریخ کے رنگوں کی بہار
قدرت کئے حسین نظاروں اور خوبصورت وادیوں کی سرزمین گلگت بلتستان کا سالانہ یوم گلگت بلتستان منانے کا مقصد دنیا کو پاکستان کے اس خوبصورت ترین خطے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، نسیم گلگتی
نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی شاندار تقریب، ثقافت اور تاریخ کے رنگوں کی بہار
”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے“ کے نسیم گلگتی اور ساتھیوں کے زیر اہتمام تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیرراجہ ناصر ، غلام حسین اور قونصل پاکستان عامر احمد اتوزئی، سینیٹر رانا محمود الحسن کی شرکت
قدرت کئے حسین نظاروں اور خوبصورت وادیوں کی سرزمین گلگت بلتستان کا سالانہ یوم گلگت بلتستان منانے کا مقصد دنیا کو پاکستان کے اس خوبصورت ترین خطے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، نسیم گلگتی
گلگت بلتستان کے وزیر ناصر خان اور غلام محمد نے نسیم گلگتی اور سونی وطن گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان کی ثقافت ، تاریخ اور خوبصورت پہلوو¿ں کو اجاگر کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
اللہ تعالیٰ نے جو خوبصورت اور نظارے گلگت بلتستان کو عطا کئے ہیں، وہ کسی کو نہیں کئے،کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں،قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، سینیٹر رانا محمود الحسن ، کاشف حسین سمیت دیگر کے خطابات
تقریب میںانسپکٹر عدیل رانا، اورکمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان شریک ،شرکاءگلگت بلتستان کے روایتی رقص اور موسیقی پر جھوم اٹھے۔بوٹے ڈھول والے کے ڈھول کی دھوم تمام وقت پروگرام پر چھائی رہی
تقریبمیں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے ، پرویز صدیقی اور شازیہ وٹو کو گلگت بلتستان کے روایتی پہناوے پیش کئے گئے
نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی عظیم الشان قریب منعقد ہوئی۔ ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے“ کے نسیم گلگتی اور ساتھیوں کے زیر اہتمام تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر راجہ ناصر ، اور قونصل پاکستان عامر احمد اتوزئی ،امریکہ کے دورے پر آئے سینیٹر رانا محمود الحسن ،انسپکٹر عدیل رانا،ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب میں گلگت بلتستان کی ثقافت اور تاریخ اور قدرت کے حسین نظاروں کے رنگ پیش کئے گئے۔ شرکاءگلگت بلتستان کے روایتی رقص اور موسیقی پر جھوم اٹھے۔بوٹے ڈھول والے کے ڈھول کی دھوم تمام وقت پروگرام پر چھائی رہی ۔صائمہ جہاں نے اپنے مشہور گانوں سے شرکاءکو محظوظ کیا۔ تقریب میں کمیونٹی قائدین پرویز صدیقی اور شازیہ وٹو کی ان کی خدمات کے طور پر عزت افزائی کی گئی اور انہیں گلگت بلتستان کے خصوصی روایتی پہناوے پیش کئے گئے
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے گائے گئے ۔نظامت کے فرائض ثمرین حسین نے ادا کئے ۔تقریب کے انعقاد میں نسیم علی زئی کے ساتھ دیگر کمیونٹی ارکان ڈاکٹر دیدار کریم، سید مومن شاہ ، شاہد اقبال ، سفیدہ بیگم، اکبر خان سمیت دیگر نے بھی خصوصی کردار ادا کیا۔
نسیم گلگتی نے ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “ کی جانب سے گلگت بلتستان کے وزیر راجہ ناصر حسین، قونصل جنرل عامر اتوزئی سمیت تمام مہمانان خصوصی اور شرکاءکو سالانہ یوم گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قدرت کئے حسین نظاروں اور خوبصورت وادیوں کی سرزمین گلگت بلتستان کا سالانہ دن منانے کا مقصد دنیا کو پاکستان کے اس خوبصورت ترین خطے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مقابلے میں گلگت بلتستان میں قدرت کے جو حسین نظارے موجود ہے ، ان کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمائیہ کاری کریں ۔
تقریب سے خطاب کے دوران راجہ ناصر حسین نے نسیم گلگتی اور سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی گلگت بلتستان کی ثقافت ، تاریخ اور خوبصورت پہلوو¿ں کو اجاگر کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمائیہ کاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت سمیت خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے ۔
سینیٹر رانا محمود الحسن ،قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے بھی نسیم گلگتی اور سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جو خوبصورت اور نظارے گلگت بلتستان کو عطا کئے ہیں، وہ کسی کو نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔
A Grand Gilgit-Baltistan Day Celebration in New York Highlights Culture and History
A vibrant celebration of Gilgit-Baltistan Day was held in New York, organized by Naseem Gilgiti and his team from Soni Watan Gilgit Baltistan USA. The event brought together key dignitaries including Gilgit-Baltistan Minister Raja Nasir, Ghulam Hussain, Consul General of Pakistan Aamir Ahmed Atozai, and Senator Rana Mehmood-ul-Hassan.
Speaking at the event, Naseem Gilgiti said the purpose of celebrating Gilgit-Baltistan Day each year is to introduce the world to Pakistan’s most stunning and scenic region, renowned for its natural beauty and breathtaking valleys.
Minister Nasir Khan and Ghulam Muhammad praised Naseem Gilgiti and Soni Watan Gilgit Baltistan USA for their remarkable efforts to promote the region’s culture, history, and identity.
Consul General Aamir Ahmed Atozai, Senator Rana Mehmood-ul-Hassan, Kashif Hussain, and other speakers commended the community, saying that the beauty Allah has blessed Gilgit-Baltistan with is unmatched, and the community’s services are truly admirable.
The event was attended by Inspector Adeel Rana, prominent community members, and supporters. Attendees enjoyed traditional Gilgit-Baltistan music and dance, with the rhythmic beats of Bote Dhol Wala’s dhol energizing the atmosphere throughout the program.
Special awards were presented to notable individuals from Gilgit-Baltistan in recognition of their contributions. Parvez Siddiqui and Shazia Wattoo were also honored with traditional Gilgit-Baltistan attire.



