بین الاقوامیپاکستان

نیویارک میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

مکی مسجد بروکلین میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی غائبانہ نماز جنازہ کے ساتھ نیویارک میں ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی ناصر ندیم کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی

نیویارک ( محسن ظہیر ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ نیویارک کے علاقے بروکلین کی مکی مسجد میں ادا کی گئی ۔ اس نماز جنازہ کے ساتھ نیویارک میں ایک ٹرک حادثے میں جان بحق ہونےوالے پاکستانی امریکن ناصر ندیم کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ سے قبل کشمیر کونسل کے سابق رکن سردار سوار خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنے والی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کی کشمیر کاز کے لئے بے پناہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی ۔

امام مکی مسجد قاری اسامہ احمد نے نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے مرحوم صدر اور پاکستانی امریکن ناصر ندیم کی ارواح کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں شریک کمیونٹی قائدین اور ارکان نے بیرسٹر سلطان محمود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

Related Articles

Back to top button