پاکستانی امریکن کمیونٹی شخصیت اورڈیرہ ریسٹورنٹ نیویارک کے مالک سیف ناگرا کو صدمہ، پاکستان میں والدہ کا انتقال
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ، ارکان اور دوست احباب کی جانب سے سیف ناگرا سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرت دکھ اور غم کا اظہا رکیا گیا ہے
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ، ارکان اور دوست احباب کی جانب سے سیف ناگرا سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرت دکھ اور غم کا اظہا رکیا گیا ہے
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور ڈیرہ ریسٹورنٹ کے مالک سیف ناگرا کی والدہ ، پاکستان میں انتقال کر گئی ہیں ۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بدھ ، 25مارچ کو آئی سی ایل آئی ( ICLI) مسجد میں رسم قل ادا کی جائے گی جس میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفر ت کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ، ارکان اور دوست احباب کی جانب سے سیف ناگرا سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرت دکھ اور غم کا اظہا رکیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
سیف ناگرا کی جانب سے اظہار تعزیت کرنے والے تمام دوست احباب اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے درخواسب کی وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
Dera Restaurant New York owner Saif Nagra mother passes away



