بین الاقوامیپاکستان

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی گئی

امریکہ میں شیخ حسینہ واجد کے حامی اسے انتقامی کاروائی قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے سیاسی مخالفین کو کہنا ہے کہ انصاف کا عمل مکمل ہوا ور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہئیے

امریکہ میں موجود بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ پر ملا جلا ردعمل عمل سامنے آرہا ہے ۔ شیخ حسینہ واجد کے حامی اسے انتقامی کاروائی قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے سیاسی مخالفین کو کہنا ہے کہ انصاف کا عمل مکمل ہوا ور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہئیے

ڈھاکہ ( اردونیوز) بنگلہ دیش کی سابق اور جلا وطن وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ انہیں یہ سزا انسانیت کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر سنائی گئی۔ شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم انسانیت کے خلاف جرائم کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی۔ شیخ حسینہ واجد جو کہ اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد انڈیا جلا وطن ہو گئی تھیں ، کو سزائے موت ان کی عدم موجودگی میں سنائی گئی ۔
شیخ حسینہ واجد کے علاوہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان کال کو بھی انسانیت خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا اور انہیں بھی سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی میں تناو¿ موجود ہے اور ملک میں سیکورٹی انتظامات نہایت ہی سخت ہیں ۔
امریکہ میں موجود بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ پر ملا جلا ردعمل عمل سامنے آرہا ہے ۔ شیخ حسینہ واجد کے حامی اسے انتقامی کاروائی قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے سیاسی مخالفین کو کہنا ہے کہ انصاف کا عمل مکمل ہوا ور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہئیے ۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا تھا کہ گزشتہ سال 15 جولائی سے 5 اگست کے درمیان حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تقریباً 1400 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، جو 1971 کی آزادی کی جنگ کے بعد سے بنگلہ دیش میں سب سے بدترین سیاسی تشدد تھا۔شیخ حسینہ اگست 2024 میں بنگلہ دیش چھوڑ کر نئی دہلی میں جلاوطنی میں رہ رہی ہیں۔

Sheikh Hasina Wazed

Related Articles

Back to top button