اوورسیز پاکستانیز

آدم محمد اعظم خان سٹیٹ سینٹ کے الیکشن سے دستبردار، ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک کے وائس چئیرمین مقرر

Adam Muhammad Azam Khan Suspends State Senate Campaign, Accepts Vice Chairman Role with NY Democrat

بطور وائس چئیرمین ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک سٹیٹ تقرری کافیصلہ، ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک سٹیٹ کے چئیرمین جے جیکب کی جانب سے کیا گیا ہے، آدم محمد اعظم خان

نیویارک ( اردو نیوز )پاکستانی امریکن آدم محمد اعظم خان ، نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے سٹیٹ سینٹ کے الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک سٹیٹ کا وائس چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ آدم محمد اعظم خان نے ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن برائے نیویارک سٹیٹ سے دستبردارہونے کا اعلان سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ’ ایکس ‘ پر کیا۔

آدم محمد اعظم خان کا کنا ہے کہ انہیں پرائمری الیکشن میں مقررہ وقت میں مطلوبہ فنڈنگ جمع نہ ہونے اور یموکریٹ پارٹی کی جانب سے پارٹی میں خدمات انجام دینے کی پیشکش کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پرا۔اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے آدم محمد اعظم خان نے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک سٹیٹ کا وائس چئیرمین مقرر ہونا ، ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ اس عہدے پر کام کرتے ہوئے وہ نہ صرف پارٹی کو پاکستانی اور امیگرنٹ کمیونٹی میں مزید موثر اور فعال بنائیں گے بلکہ کمیونٹی ارکان کے لئے روز گار کے مواقع سمیت اہم شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع کے حصول کو بھی یقینی بنائیں گے ۔

 

آدم محمد اعظم خان نے کہا کہ ان کی بطور وائس چئیرمین ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک سٹیٹ تقرری کافیصلہ، ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک سٹیٹ کے چئیرمین جے جیکب کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے وعدہ کیا گیا ہے کہ انہیں ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے الیکشن میں کاؤنٹی لیجسلیٹر ڈسٹرکٹ 17کے لئے پارٹی امیدوار بھی نامزد کیا جائیگا۔

آدم خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور امریکی سیاسی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنا متحرک کرد ا ر ادا کریں ۔

Adam Muhammad Azam Khan Suspends State Senate Campaign, Accepts Vice Chairman Role with NY Democrat

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button