بین الاقوامی

پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنما عدنان شفیق کی والدہ کا انتقال

بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ساتھیوں کا عدنان شفیق، فرحان شفیق اور ریحان شفیق سے اظہار تعزیت

لاس اینجلس(اردو نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کیلی فورنیا کے رہنما عدنان شفیق، فرحان شفیق اور ریحان شفیق کی والدہ بدھ کی رات یہاں کیلی فورنیا میں انتقال کر گئیں۔ وہ اپنے گھر پر موجود تھیں کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں داخل کر لیا گیا ۔ طبی امداد کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور جمعرات اور جمعہ کی رات وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ساتھیوں ، کمیونٹی قائدین و ارکان شفقت تنویر، فراست چوہدری ، چوہدری اعجاز فرخ، خالد اعوان ، سرورچوہدری ، میاں بشارت، شوکت بھٹہ، مجیب الحسن ، حبیب میمن ، لطیف ڈالمیا، طاہر سلیمی ، سیمی اسد ، محسن ظہیر نے عدنان شفیق اور ان کے بھائیوں سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیںاور ان کے درجات بلند فرمائیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عدنان شفیق اور ان کے بھائیوں سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Adnan Shafique’s mother pases away

Related Articles

Back to top button