پاکستانبین الاقوامی
پی آئی اے کی نجکاری ، ہر بات جو جاننا ضروری ہے
پاکستان کی قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم نکات
1️⃣ پی آئی اے کو کیوں بیچا جا رہا ہے؟
- پی آئی اے مسلسل نقصان میں ہے
- 2015 سے 2025 تک تقریباً 500 ارب روپے کا نقصان
- کل قرضہ 600 ارب روپے سے زائد + ریٹائرڈ ملازمین کی ذمہ داریاں
- ہر سال اوسطاً 50 ارب روپے کا خسارہ
- سوال یہ بھی ہے: کیا حکومت کا کام کاروبار چلانا ہے؟
2️⃣ اصل میں فروخت کیا کیا جا رہا ہے؟
- ایک چلتی ہوئی ایئرلائن
- 33 جہاز (جن میں سے 18 فعال ہیں)
- دنیا بھر میں تقریباً 170 اسلاٹس
- 78 روٹس / منزلیں
- 97 بین الاقوامی ایئرلائن اجازت نامے
- اثاثے: 190 ارب روپے
- واجبات: 181 ارب روپے
- خالص مالیت (Net Equity): صرف 9 ارب روپے
حکومت نے پی آئی اے کو چھوٹے حصے میں پیش کیا تاکہ خریدار دلچسپی لیں۔
3️⃣ پی آئی اے کو پرکشش بنانے کے لیے کیا الگ کیا گیا؟
- 600 ارب روپے کا قرضہ حکومت نے اپنے ذمے لیا
- ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، علاج اور مفت ٹکٹ کی ذمہ داری حکومت پر رہے گی
- روزویلٹ اور اسکرائب ہوٹلز جیسے اثاثے الگ کر دیے گئے (بعد میں بیچے جائیں گے)
4️⃣ نجکاری کا طریقہ کار کیا تھا؟
- اپریل میں حکومت نے دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کیں
- شرائط:
- کنسورشیم کی نیٹ مالیت کم از کم 30 ارب روپے
- لیڈ پارٹنر کی نیٹ مالیت کم از کم 8 ارب روپے
- کم از کم 10 سال سے بڑا کاروبار یا ایئرلائن چلانے کا تجربہ
- 8 پارٹیوں نے دلچسپی لی
- 4 کنسورشیم اہل قرار پائے
- عارف حبیب
- لکی گروپ
- ایئر بلیو
- فوجی گروپ
- کوئی غیر ملکی کمپنی شامل نہیں ہوئی
5️⃣ خریداروں کو کیا رعایتیں دی گئیں؟
- جہازوں اور انجنز پر جی ایس ٹی ختم
- ڈبل ٹیکسیشن میں رعایت
- 15 سال کی پالیسی تسلسل کی یقین دہانی
حکومت نے اس کے بعد ریزرو پرائس مقرر کی۔
6️⃣ قیمت کیسے طے ہوئی؟
چار طریقوں سے ویلیو نکالی گئی:
- کیش فلو (DCF)
- دیگر ایئرلائنز سے موازنہ
- عالمی سودوں کی مثالیں
- اثاثوں کی ایڈجسٹڈ ویلیو
نتیجہ: 75٪ حصص کی قیمت تقریباً 100 ارب روپے
کابینہ سے منظوری ملی۔
7️⃣ بولی والے دن کیا ہوا؟
- عارف حبیب: 115 ارب
- لکی گروپ: 101 ارب
- ایئر بلیو: 26 ارب
آخرکار عارف حبیب نے 135 ارب روپے میں 75٪ حصص خرید لیے
8️⃣ اصل ڈیل کیا ہے؟ (غلط فہمی دور کریں)
- 135 ارب میں سے:
- 125 ارب روپے پی آئی اے کو جائیں گے
- 10 ارب روپے حکومت کو ملیں گے
- حکومت کے پاس 25٪ حصص برقرار رہیں گے
- خریدار چاہیں تو 90 دن میں فیصلہ کر کے یہ 25٪ بھی خرید سکتے ہیں
- ادائیگی ایک سال میں، 12٪ سود کے ساتھ
9️⃣ حکومت کے 25٪ حصص کی قیمت کتنی ہے؟
- 75٪ = 135 ارب
- پوری کمپنی کی قیمت = 180 ارب روپے
- 25٪ کی قیمت = 45 ارب روپے
🔟 حکومت کو کل فائدہ کتنا؟
- نقد رقم: 10 ارب روپے
- 25٪ حصص کی ویلیو: 45 ارب روپے
- کل فائدہ = 55 ارب روپے
👨✈️ ملازمین کا کیا ہوگا؟
- ایک سال کا تحفظ حاصل ہوگا
- پنشن اور دیگر حقوق نئی کمپنی کی ذمہ داری
- ایک سال بعد اگر چھانٹی ہوئی تو بات چیت کے ذریعے، جیسے نجی اداروں میں ہوتا ہے
کیا یہ اچھا سودا ہے؟
میری نظر میں: ہاں
وجوہات:
- کمپنی کی خالص مالیت صرف 9 ارب تھی
- حکومت کو 55 ارب کی ویلیو ملی
- پی آئی اے ہر سال 50 ارب کا نقصان کر رہی تھی
- بہتر انتظام کے بعد یہ کمپنی ٹیکس دے سکتی ہے اور معیشت میں حصہ ڈال سکتی ہے
چند اہم غلط فہمیاں
❌ اگر خریدار پیسہ نہ ڈالے؟
ممکن نہیں۔
- 83 ارب روپے لازمی ڈالنے ہوں گے
- سیکیورٹی، بانڈز اور ایل سی موجود ہیں
❌ جہازوں کی قیمت 500 ملین ڈالر ہے؟
غلط۔
- پرانے جہازوں کی قیمت نئی جیسی نہیں ہوتی
- تمام جہاز پہلے ہی 190 ارب کے اثاثوں میں شامل ہیں
- ساتھ 181 ارب کی ذمہ داریاں بھی ہیں
❌ روٹس بہت قیمتی تھے؟
اگر اتنے قیمتی تھے تو اتنا نقصان کیوں ہوا؟
اصل مسئلہ ناقص انتظام تھا۔
📌 حقیقت یہ ہے:
حکومت کا کام کاروبار چلانا نہیں۔
سیاسی مداخلت سے چلنے والے ادارے:
- نااہلی
- کرپشن
- سفارش
- خسارے
کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ سودا پاکستان کے حق میں ہے۔



