پاکستانامیگریشن نیوز

امریکی سپریم کورٹ میں پیدائشی امریکی شہریت کیس کی سماعت ، صدر ٹرمپ دلائل سننے عدالت پہنچ گئے

ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ امریکہ میں موجودہ غیر قانونی تارکین وطن یا عارضی لیگل حیثیت کے حامل امیگرنٹس کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو پیدائشی امریکی شہریت کا حق حاصل نہیں ہونا چاہئیے

پیدائشی امریکی شہریت کے حق کیس کی سماعت کے دوران ، سپریم کورٹ کے ججوں نے فریقین سے اہم امور پر تفصیلی سوالات پوچھے اور اہم امور پر آئینی و قانونی آراءحاصل کیں ۔ سپریم کورٹ کے جج ، دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ امریکہ میں آئینی و قانونی ماہرین اور امیگرنٹس کی توجہ اب سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں 

واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز) یو ایس سپریم کورٹ میں بدھ ، یکم اپریل کو پیدائشی شہریت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ امریکہ میں موجودہ غیر قانونی تارکین وطن یا عارضی لیگل حیثیت کے حامل امیگرنٹس کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو پیدائشی امریکی شہریت کا حق حاصل نہیں ہونا چاہئیے ۔
سپریم کورٹ میں زیر سماعت آنے والے اس اہم ترین کیس کے سماعت کے دلائل سننے کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خود سپریم کورٹ پہنچ گئے جو کہ امریکی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے ۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ پیدائشی امریکی شہریت کا حق جو کہ آئین میں موجود ہے ، کی از سر نو تشریح کی جائے اور اس آئینی گنجائش سے ایسا امیگرنٹس مستفید نہ ہو سکیں کہ جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں یا ان کے پاس عارضی لیگل سٹیٹس موجود ہے ۔

صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ پیدائشی امریکی شہریت کا حق ، غلامی کے خاتمے کے بعد غلامی سے نجات حاصل کرنے والے افراد کو دیا گیا تھا جس سے اب غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
پیدائشی امریکی شہریت کے حق کیس کی سماعت کے دوران ، سپریم کورٹ کے ججوں نے فریقین سے اہم امور پر تفصیلی سوالات پوچھے اور اہم امور پر آئینی و قانونی آراءحاصل کیں ۔ سپریم کورٹ کے جج ، دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ امریکہ میں آئینی و قانونی ماہرین اور امیگرنٹس کی توجہ اب سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں ۔

نوٹ ؛ اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button