پاکستاناوورسیز پاکستانیز

شمع حیدر کو نیویارک سٹیٹ اسمبلی کی اہم کمیٹیوں کی سربراہ مقرر

شمع حیدر کو نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کی چلڈرن ، فیملیز اور فوڈ سیکورٹی کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے

نیوجرسی ( اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی سے دوسری ٹرم کے لئے منتخب ہونیوالی پاکستانی نژاد امریکن شمع حیدر نے دوسری ٹرم کے لئے نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی وومین کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ یوں انہوںنے مسلسل دو ٹرم کے لئے اسمبلی وومین منتخب ہو کر ایک پاکستانی امریکن کی حیثیت سے ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

شمع حیدر کو دوسری ٹرم کے لئے اسمبلی وومین منتخب ہونے کے بعد نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کی چلڈرن ، فیملیز اور فوڈ سیکورٹی کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کے سپیکر مسٹر کاگلن کی جانب سے عمل میں آئی ہے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نے شمع حیدر کو دوسری ٹرم کے لئے منتخب ہونے اور نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کی اہم کمیٹی کی سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شمع حیدر نے ان تمام سپورٹر ز اور کمیونٹی ارکان کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button