نیویارک کی خاتون کو 2 کروڑ ڈالر سے زائد منی لانڈرنگ پر دو سال قید کی سزا
روئی فانگ یو اور اس کے ساتھیوں نے یہ رقوم امریکہ اور چین میں موجود اپنےساتھیوں کے زیرِ کنٹرول اکاؤنٹس تک منتقل کیں
اکاؤنٹس تک منتقل کیں۔ اگست ملزمہ نے منی لانڈرنگ کی سازش میں ملوث ہونے کے ایک الزام کااعترافِ جرم کر لیا تھا
نیویارک ( اردو نیوز) امریکہ میں منی لانڈرنگ کے ایک بڑے مقدمے میں نیویارک کی ایک خاتون کو منشیاتکی آمدنی کی منی لانڈرنگ کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ سزا چینی منی لانڈرنگ نیٹورک میں ملوث ہونے پر سنائی گئی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 40 سالہ روئی فانگ یو (Rui Fang Yu)، جو نیویارک سٹی کی رہائشی ہے،نے منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والے 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعےچھپانے میں کردار ادا کیا۔ یہ رقم امریکہ میں ہیروئن اور کوکین کی فروخت سے حاصل کی گئی تھی، جس کاتعلق ایک میکسیکن کارٹیل سے تھا۔
روئی فانگ یو فلشنگ، کوئنز میں واقع ایک ایئرلائن ٹکٹ کنسولیڈیٹر کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کر رہیتھی۔ اس نے اپنی ملازمت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منشیات کی رقم کوکاروباری لین دین کی آڑ میں قانونی ظاہر کیا۔ اس اسکیم میں ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کا استعمال کیا گیا، جسمیں بظاہر ایئرلائن ٹکٹ خریدنے کے نام پر رقوم منتقل کی گئیں۔
تحقیقات کے مطابق روئی فانگ یو اور اس کے ساتھیوں نے یہ رقوم امریکہ اور چین میں موجود اپنےساتھیوں کے زیرِ کنٹرول اکاؤنٹس تک منتقل کیں۔ اگست 2025 میں ملزمہ نے منی لانڈرنگ کی سازشمیں ملوث ہونے کے ایک الزام کا اعترافِ جرم کر لیا تھا۔
اس مقدمے کی تفتیش ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA) اور ایف بی آئی نے مشترکہ طور پر کی، جبکہمقدمے کی پیروی امریکی محکمۂ انصاف کے منی لانڈرنگ، منشیات اور ضبطی سیکشن کے وکلا اور ایسٹرنڈسٹرکٹ آف نیویارک کے اسسٹنٹ یو ایس اٹارنیز نے کی۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق منی لانڈرنگ، نارکوٹکس اور فورفیچر سیکشن کا مقصد جرائم سے حاصل ہونےوالے منافع کا خاتمہ، منشیات کارٹلز کو کمزور کرنا اور امریکی مالیاتی نظام کا تحفظ ہے۔



