بین الاقوامی

چوہدری صلاح الدین مرحوم کی ساتویں برسی ، لیگی ساتھیوں کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی و دعا

چوہدری صلاح الدین مرحوم سمیت دیگر مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ، لیگی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان کی شرکت

Salah ud DIn - PMLN
(چوہدری صلاح الدین مرحوم)

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی ساتویں برسی یہاں منائی گئی جس میں مرحوم کی روح کے ایصا ل ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔ ساتویںبرسی کے اہتمام میں مرحوم کے دوست احباب روحیل ڈار، رانا سعید، انور شاہ واسطی ، ملک جمیل سمیت ان کے ساتھیوں نے کردارادا کیا، برسی میں صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ ، جاوید خان ، سجاد بٹ، عزیز بٹ ، خرم ملک ، بابر بٹ ، چوہدری شمس ،راجہ آزاد گل ، طارق خان، اشتیاق نکی، حاجی محمود پہلوان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے تلاوت قرآن مجید کی جس کے بعد نعت خواں سجاد بٹ نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے ختم شریف پڑھا ، چوہدری صلاح الدین مرحوم کے ساتھ ساتھ دیگر حاجی جمیل مرحوم ، آصف ڈارمرحوم ،ڈاکٹرحسین مرحوم، عبید احمدمرحوم،شفیق بھٹی مرحوم ، شعیب جاویدمرحوم، بشیر کھوکھرمرحوم،احسان پاشا مرحوم، شفیق صدیقی مرحوم، ندیم خان مرحوم، قربان شاہ مرحوم سمیت دیگر مرحومین کی ارواح کے ایصا ل ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اس موقع پر چوہدری صلاح الدین مرحوم کے ساتھیوں نے مرحوم کی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سمیت دیگر مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کی مغفرت فرمائیں اور درجات کی بلندی عطاءفرمائیں ۔
انور شاہ واسطی ، روحیل ڈار، رانا سعید، ملک جمیل نے تمام شرکاءکو شکرئیہ ادا کیا اور استدعا کی کہ مرحومین کی مغفرتو درجات کی بلندی کے لئے انہیں دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔(آمین)

Related Articles

Back to top button