پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کاتین سال کے لئے رکن منتخب
پاکستان کو یہ کامیابی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملی، ووٹ کرنے والے ممالک کا شکرئیہ ،سفیر عاصم افتخار
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کاتین سال کے لئے رکن منتخب
نیویارک ( اردو نیوز)پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کاتین سال کے لئے رکن منتخب ہو گیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو تین سالہ مدت (2026 تا 2028)کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ پاکستان کو یہ کامیابی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملی۔ اس انتخاب کو عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کیے گئے کردار اور خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان نے اس کامیابی پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی حمایت میں ووٹ دیا۔
پاکستان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اپنی آئندہ مدت کے دوران وہ انسانی حقوق کونسل کے مینڈیٹ پر پوری دیانتداری سے عمل کرے گا اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرے گا۔
Pakistan Elected to the UN Human Rights Council



