اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی مقامی شخصیت شیخ عطاءاللہ کا انتقال

شیخ عطاءاللہ مرحوم ، اٹارنی عمر فاروق کے والد اور اٹارنی شیخ لطف اللہ کے بڑے بھائی تھے ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

شیخ عطاءاللہ مرحوم ، اٹارنی عمر فاروق کے والد اور اٹارنی شیخ لطف اللہ کے بڑے بھائی تھے ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین، نیویارک کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت شیخ عطاءاللہ 10ستمبر کو انتقال کر گئے ۔ شیخ عطاءاللہ مرحوم جن کی عمر 72سال تھی،معروف اٹارنی عمر فاروق کے والد اور اٹارنی شیخ لطف اللہ کے بڑے بھائی تھے ۔ شیخ عطاءاللہ مرحوم گذشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور دس ستمبر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ عمر مسجد بروکلین میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شیخ عطاءاللہ مرحوم کے جسد خاکی کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے عمر فاروق اور شیخ لطف اللہ سمیت سوگوران سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
سوگوار فیملی کی جانب سے تمام ووست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔شیخ عطاءاللہ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ مرحوم کا تعلق سمبڑیال ، سیالکوٹ سے تھا ۔ وہ تین سے زائد دہائیوں سے امریکہ میں مقیم تھے ۔

Related Articles

Back to top button