پاکستانخبریں

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے الیکشن ، قاسم مجید صدر ، احمد خان چئیرمین منتخب

Pakistan Day Parade Committee New York Elections: Qasim Majeed President, Ahmed Khan Chairman, Ahmad Jan Co Chairman, Tanveer Chaudhry Vice President, Haroon Ramay General Secretary, Waseem Syed Convener, Asad Chaudhry Joint Secretary; Dr. Haq to Serve as Patron-in-Chief

احمد جان’ کو ۔چئیرمین ‘، تنویر چوہدری نائب صدر، ہارون رامے جنرل سیکرٹری ، وسیم سید کنونئیر ، اسد چوہدری جوائنٹ سیکرٹری منتخب ، ڈاکٹر حق سرپرست اعلیٰ ہونگے
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے الیکشن سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوئے جس میں بورڈ ممبرز نے ایک سال کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ہر سال نکالی جانیوالی پاکستان ڈے پریڈ اینڈ فئیر کمیٹی کے الیکشن میں قاسم مجید پریذیڈنٹ جبکہ احمد خان چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔نومنتخب عہدیداروں میں احمد جان’ کو ۔چئیرمین ‘ ، تنویر چوہدری نائب صدر، ہارون رامے جنرل سیکرٹری ، وسیم سید کنونئیر ، اسد چوہدری جوائنٹ سیکرٹری ، ڈاکٹر حق سرپرست اعلیٰ شامل ہیں ۔
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے الیکشن سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوئے جس میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان نے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا۔ نئے عہدیداروں کے عہدوں کی معیاد ایک سال ہو گی جس کے بعد باقاعدگی سے الیکشن ہونگے ۔
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی اور اس کے بورڈ آف ٹرسٹی کا حصہ بنیں اور نیویارک سٹی میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کرنے کے سلسلے میں نکالی جانیوالی پاکستان ڈے پریڈ کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
پریذیڈنٹ قاسم مجید اور چئیرمین احمد خان نے اعلان کیا کہ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی سال میں اہم مواقع پر پریڈ کے علاوہ دیگر تقریبات بھی منعقد کرے گی اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔پریذیڈنٹ قاسم مجید اور چئیرمین احمد خان کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ آئندہ سال 2026میں پاکستان ڈے پریڈ نیویارک 23اگست کو منعقد ہو گی ۔ انہوں نے کمیونٹی کی تمام تنظیموں سے اپیل کہ نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ والے دن کوئی اور پریڈ ، میلہ یا بڑی تقریب نہ رکھی جائے تاکہ پوری کمیونٹی نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے فلیگ شپ ایونٹ ، پاکستان ڈے پریڈ میں مکمل یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرے ۔

Related Articles

Back to top button