پاکستانبین الاقوامی

حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی

Pakistan Recommends President Trump for 2026 Nobel Peace Prize for Role in Defusing India-Pakistan Tensions

نازک وقت میں، صدر ٹرمپ نے غیر معمولی دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ متحرک سفارتی روابط قائم کیے، جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی

اسلام آباد( اردونیوز ) حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کی سفارش کرے گی۔ یہ اقدام ا±ن کی حالیہ پاکستان،بھارت بحران میں فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور قائدانہ کردار کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کی نوبل پرائز کے لئے نا مزدگی کے فیصلے کو فوکس نیوز سمیت اہم امریکی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں بھرپور کوریج دی گئی ہے ۔
پاکستان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے بھارت کی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کا مشاہدہ کیا، جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔ اپنے دفاع کے حق کے تحت، پاکستان نے ”آپریشن بنیانِ مرصوص“ کے نام سے ایک نپی تلی اور مو¿ثر فوجی کارروائی کی، جس کا مقصد جارحیت کی روک تھام اور سرحدی دفاع کو مضبوط کرنا تھا، جبکہ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عام شہری متاثر نہ ہوں۔
اس نازک وقت میں، صدر ٹرمپ نے غیر معمولی دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ متحرک سفارتی روابط قائم کیے، جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور دو جوہری طاقتوں کے درمیان ممکنہ وسیع جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ ان کی یہ مداخلت امن قائم کرنے والے ایک حقیقی رہنما کے طور پر ان کے کردار کی غمازی کرتی ہے۔
پاکستان کی حکومت نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خلوص نیت سے ثالثی کی پیشکش کی، جو جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر ٹرمپ کی قیادت نے 2025 کے بحران کے دوران جس مو¿ثر اور حقیقت پسندانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کیا، وہ ان کی امن قائم کرنے کی مستقل کوششوں کا تسلسل ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں، خاص طور پر غزہ کی انسانی المیے اور ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں صدر ٹرمپ کا یہ کردار مستقبل میں بھی عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Pakistan Recommends President Trump for 2026 Nobel Peace Prize for Role in Defusing India-Pakistan Tensions

Related Articles

Back to top button