اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

”آگ لگے بستی میں“کی نیویارک میں دھوم، ریڈ کارپٹ پریمئیر میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اور تابش ہاشمی شریک

فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی آن اسکرین کیمسٹری نے خاص توجہ حاصل کی، جبکہ تابش ہاشمی نے اپنی مزاحیہ انداز سے محفل کو خوب گرمایا

فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی آن اسکرین کیمسٹری نے خاص توجہ حاصل کی، جبکہ تابش ہاشمی نے اپنی مزاحیہ انداز سے محفل کو خوب گرمایا

نیویارک (اردو نیوز) فلم آگ لگے بستی میں کی شاندار ریڈ کارپٹ پریمیئر تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے ستاروں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، بلال عباس خان اور تابش ہاشمی سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد آصف جمال نے کیا۔
تقریب میں ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی دلکش آمد، میڈیا سے گفتگو اور مداحوں سے ملاقات نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی آن اسکرین کیمسٹری نے خاص توجہ حاصل کی، جبکہ تابش ہاشمی نے اپنی مزاحیہ انداز سے محفل کو خوب گرمایا۔اس موقع پر کمیونٹی کی معروف شخصیات جن میں ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر بابر راو¿، نیش عامر اور نک سلیم سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔
فلم آگ لگے بستی میں ایک کرائم کامیڈی فلم ہے جو ڈرامہ، سسپنس اور بھرپور تفریح سے مزین ہے اور عیدالفطر 2026 پر ریلیز کی گئی۔ نیویارک پریمیئر میں مداحوں کو فلم کی جھلک، پسِ منظر کہانیاں اور اس پروجیکٹ کی انرجی دیکھنے کا موقع ملا، جس نے اس فلم کو سال کی سب سے زیادہ متوقع ریلیز بنا دیا ہے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

Back to top button