پاکستانخبریں

نیویارک سٹی کے سابق مئیر مائیکل بلوم برگ نے مئیر کےلئے اینڈریو کومو کو ووٹ دیدیا

Michael Bloomberg Casts Vote for Andrew Cuomo in NYC Mayoral Race

نیویارک سٹی کے سابق مئیر مائیکل بلوم برگ نے مئیر کےلئے اینڈریو کومو کو ووٹ دیدیا
نیویارک سٹی کا مئیر بننا امریکا کا دوسرا سب سے مشکل ترین عہدہ ہے، اور آئندہ مئیر کو بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اینڈریو کومو کے پاس وہ تجربہ اور عزم موجود ہے ،مائیکل بلوم برگ

نیویارک (اردو نیوز)نیویارک سٹی کے سابق مئیر مائیکل بلوم برگ نے ایک بار پھر اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیویارک کے اگلے مئیر کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔مائیکل بلوم برگ نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چار ماہ قبل انہوں نے اینڈریو کومو کی حمایت اس بنیاد پر کی تھی کہ ان کے پاس انتظامی تجربہ اور حکومتی معاملات کی گہری سمجھ بوجھ ہے، جو نیویارک کے عوام کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک سٹی کا مئیر بننا امریکا کا دوسرا سب سے مشکل ترین عہدہ ہے، اور آئندہ مئیر کو بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اینڈریو کومو کے پاس وہ تجربہ اور عزم موجود ہے جو نیویارک کے عوام کے لیے مو¿ثر قیادت فراہم کر سکتا ہے۔
بلوم برگ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اینڈریو کومو کی حمایت کریں اور ان کے حق میں ووٹ دیں۔مائیکل بلوم برگ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے کوٹ پر ووٹ کا سٹکر لگا رکھا تھا اور ظاہر کررہے تھے کہ وہ قبل از الیکشن ووٹنگ آپشن کے تحت اینڈریو کومو کے حق میں اپنا ووٹ ڈال آئے ہیں ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے الیکشن چار نومبر کو ہونے جا رہے ہیں جس میں اینڈریو کومو کا مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار زوہران ممدانی اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلائیوا سے ہے ۔

Michael Bloomberg Casts Vote for Andrew Cuomo in NYC Mayoral Race

Related Articles

Back to top button