امیگریشن نیوزپاکستان

امیگریشن پے رول فیس کے نفاذ کا اعلان ،ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا نیا نوٹس جاری

مالی سال 2025 کے لیے یہ فیس ایک ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے،یہ فیس 16 اکتوبر 2025 سے لازمی طور پر وصول کی جائے گی،یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی

واشنگٹن(اردو نیوز) یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایک نیا فیڈرل رجسٹر نوٹس جاری کیا ہے، جس کے مطابق امیگریشن پی رول فیس کا نفاذ ایچ آر۔1 مفاہمتی بل کے تحت کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2025 کے لیے یہ فیس ایک ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو ہر سال افراطِ زرکے مطابق ایڈجسٹ کی جائے گی۔یہ فیس ان افراد کو ادا کرنی ہوگی جو امریکا میں پے رول (Parole) کے تحت داخل ہوں گے، البتہ بعض مستثنیٰ افراد کو اس سے رعایت حاصل ہوگی۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق، ڈیموکریٹس کی حکومت کے شٹ ڈاون کے باوجود ملک کے تحفظ کا کام جاری رہے گا اور قانونی امیگریشن کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔فیڈرل رجسٹر نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیس کب نافذ العمل ہوگی، کن افراد کو استثنا حاصل ہوگا، اور فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں کیا نتائج ہوں گے۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS)کے مطابق، اگر کوئی شخص امریکا میں جسمانی طور پر موجود ہے اور اسے پے رول یا ری پے رول دیا جا رہا ہے، تو یہ فیس 16 اکتوبر 2025 سے لازمی طور پر وصول کی جائے گی۔ درخواست منظور ہونے سے قبل درخواست دہندہ کو فیس کی ادائیگی کے لیے نوٹس، ہدایات اور آخری تاریخ فراہم کی جائے گی۔ فیس ادا کیے بغیر پی رول کی منظوری نہیں دی جائے گی۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ فارم آئی۔131 جمع کراتے وقت یہ فیس ادا نہ کی جائے، کیونکہ یہ فیس امریکا میں پی رول کے وقت وصول کی جائے گی۔
مزید تفصیلات اور کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP)یا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ذریعے فیس کی وصولی کے متعلق معلومات کے لیے فیڈرل رجسٹر نوٹس ملاحظہ کریں۔

Immigration Parole Fee Required by HR-1 Reconciliation Bill

 

Related Articles

Back to top button