پاکستان

سینئرمسلم لیگی سیاستدان و سکالر سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف سمیت لیگی قائدین اور پاکستان کے اہم سیاسی قائدین کی جانب سے عرفان صدیقی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

سینیٹر عرفان صدیقی آخری بار سال 2023میں امریکہ آئے، نیویارک میں احمد جان کے استقبالیہ میں شریک ہوئے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خصوصی خطاب کیا

لاہور (اردو نیوز) پاکستا ن کے معروف سکالر ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے ۔ عرفان صدیقی گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف سمیت لیگی قائدین اور پاکستان کے اہم سیاسی قائدین کی جانب سے عرفان صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ عرفان صدیقی نے صلح جوئی، شائستگی جیسی اہم روایات کو سیاست میں فروغ دیا۔

سینیٹر عرفان صدیقیAhmad Jan, Irfan Siddiqui
Ahmad Jan, Irfan Siddiqui

سینیٹر عرفان صدیقی سال2023میں امریکہ کے دورے پر آئے۔ نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک کے صدر احمد جان کی جانب سے عرفان صدیقی کے اعزاز میں ویسٹ چیسٹر میں واقع اپنی رہائشگاہ پر ان کے اعزا زمیں استقبالیہ دیا گیا تھا۔
پاکستا ن مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے قائدین روحیل ڈار، رانا سعید، احمد جان ، تنویر چوہدری ، سید انور شاہ واسطی ،دانش ملک ، راجہ رزاق، ڈاکٹر خالد لقمان ، بیگم شکیلہ لقمان ، عزیز بٹ ، جاوید خان ، راجہ رزاق کی جانب سے عرفان صدیقی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
احمد جان کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کو اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور لیگی ساتھی ، ان کی سیاسی وفاداری اور جمہوری خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

Related Articles

Back to top button