حلقہ ارباب ذوق نیویارک کے زیر اہتمام نیویارک میں 13واں سالانہ عالمی مشاعرہ
Halqa Arbab-e-Zauq New York Hosts 13th Annual International Mushaira
نیویارک ( محسن ظہیر) حلقہ ارباب ذوق نیویارک کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں 13واں عالمی سالانہ مشاعرہ ہوا۔ ڈاکٹر سعید نقوی ، فرح کامران ، ڈاکٹر ناصر گوندل ، پروفیسر خالدہ ظہور، شہلا نقوی اور حلقہ ارباب ذوق نیویارک کے ساتھیوں کے زیر اہتمام عالمی مشاعرے میں ممتاز شعراءکرام رفیع الدین راز، اشفاق حسین ، فاطمہ حسن، عباس تابش، حماد غزنوی ، شاہین عباس اور عرفان ستار کے علاوہ امریکہ میں مقیم ممتاز شعراءکرام نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا ۔
مشاعرہ جو کہ ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو بلڈنگ کے ہال میں منعقد ہوا ،میں نظامت کے فرائض فرح کامران نے ادا کئے ۔ مشاعرے میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی اور شعراءکرام کے کلام کو خوب داد دی اور حلقہ ارباب ذوق کو کامیاب سالانہ عالمی مشاعرے کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔
حلقہ ارباب ذوق کی جانب سے تمام شعراءکرام اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ نیویارک میں عالمی مشاعرے کے سلسلے کو جاری رکھا جائیگا اور آئندہ سال 14واں سالانہ مشاعرہ منعقد کیا جائیگا۔
Halqa Arbab-e-Zauq New York Hosts 13th Annual International Mushaira




