نیویارک میں سید علمدار شاہ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان منایاگیا
Pakistan Independence Day Celebrated in New York by Syed Alamdar Shah with Community Leaders, Jennifer Rajkumar
یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ، یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا، اہم شخصیات کی خدمات کا اعتراف
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی متحرک شخصیت سید علمدار حسین شاہ کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات بشیر قمر، تسنیم قمر، جمال محسن ، چوہدری ستار، طالب حسین ، ڈاکٹر مریم، نعیم صدیقی سڈ ، ثانیہ نعیم ، ریحانہ خان،فضل حق، وکیل انصاری ، آدم محمد اعظم سمیت دیگر کمیونٹی ارکان شریک ہوئے ۔ تقریب میں سانجھا پنجاب کے جی پی سنگھ بھی شریک ہوئے ۔ شرکاءنے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستا ن کے یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نیویارک سٹیٹ میں خدمات قابل قدر ہیں ۔
اس موقع پر اسمبلی وومین جینیفر راجکمار کی جانب سے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور صحافیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن بھی پیش کی گئیں ۔ سید علمدار حسین شاہ ے شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سے پاکستانی امریکن کمیونٹی پاکستان میں اپنے ہم وطن کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور ہم کہتے ہیں کہ پاکستان زندہ آباد، پاکستان ہمیشہ زندہ آباد ۔
Pakistan Independence Day Celebrated in New York by Syed Alamdar Shah with Community Leaders, Jennifer Rajkumar



