پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں مسلم خاتون پر نفرت انگیز حملہ اور ڈکیتی ، نیویارک پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی

نیویارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل، 17 مارچ 2026 کو صبح تقریباً دس بج کر پچاس منٹ پر نائنتھ ایونیو سب وے سٹیشن ، پر نارتھ باؤنڈ ”ڈی “ٹرین کے پلیٹ فارم پر پیش آیا

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بروکلین میں ایک مسلم امریکن کے ساتھ پیش آنے والے نفرت انگیز حملے اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بروکلین میں ایک مسلم امریکن کے ساتھ پیش آنے والے نفرت انگیز حملے اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔نیویارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل، 17 مارچ 2026 کو صبح تقریباً دس بج کر پچاس منٹ پر نائنتھ ایونیو سب وے سٹیشن ، پر نارتھ باؤنڈ ”ڈی “ٹرین کے پلیٹ فارم پر پیش آیا، جو 66ویں پریسنٹ اور ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 34 کی حدود میں آتا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ مسلم خاتون پلیٹ فارم پر موجود تھیں کہ ایک نامعلوم شخص ان کے قریب آیا اور اسلام مخالف جملے کہنے کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔ ملزم نے خاتون کے بازو پکڑ کر انہیں زمین پر گرا دیا اور ان کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا، جس سے فون کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ایمرجنسی میڈیکل سروسز (EMS) نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو معمولی زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کی۔

یہ واقعہ اس وقت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ہیٹ کرائم ٹاسک فورس کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے، جو ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔پولیس کے مطابق مطلوب شخص گورے رنگت کا مرد ہے، جس نے سیاہ و سفید جیکٹ، گہرے رنگ کی پتلون اور سیاہ جوتے پہن رکھے تھے۔پولیس نے ملزم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر اطلاع دیں۔

معلومات فراہم کرنے کے لیے شہری نیویارک پولیس کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن

1-800-577-TIPS (8477)

پر کال کر سکتے ہیں، یا آن لائن ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر @NYPDTips کے ذریعے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
تمام اطلاعات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔

Muslim Woman Attacked in NYC Hate Crime Robbery, NYPD Seeks Suspect

تازہ ترین اور اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس پڑھتے رہیں

#UrduNewsUSA #NYPD #CrimeStopper

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

Back to top button