نیویارک سٹی مئیر کی دوڑ: زوہران ممدانی، اینڈریو کومو اور کرٹس سلائیوا کے درمیان پہلا دھواں دار مباحثہ
ممدانی اور کومو میں شدید لفظی جھڑپ، کرٹس سلائیوا دونوں کو غلط قرار دیتے رہے
نیویارک سٹی مئیر کی دوڑ: زوہران ممدانی، اینڈریو کومو اور کرٹس سلائیوا کے درمیان پہلا دھواں دار مباحثہ
نیویارک، (اردو نیوز) — نیویارک سٹی کے میئر کے عہدے کے لیے امیدواران زوہران ممدانی، سابق گورنر اینڈریو کومو، اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلائیوا کے درمیان سولہ اکتوبر کو پہلا زوردار مباحثہ ہوا، جس میں تینوں رہنماؤں نے شہر کے اہم مسائل پر اپنے مؤقف پیش کیے۔
مباحثے کے دوران ماحول اس وقت خاصا گرما گیا جب زوہران ممدانی اور اینڈریو کومو کے درمیان ایک دوسرے پر شدید تنقید اور الزامات کا تبادلہ ہوا۔ زوہران ممدانی نے کومو کی سابقہ پالیسیوں کو شہریوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “نیویارک کو اب ایک نئی سمت، شفاف قیادت اور عوام دوست پالیسیوں کی ضرورت ہے۔”
دوسری جانب، اینڈریو کومو نے جواب میں زوہران ممدانی کے تجربے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “شہر کی قیادت جذبات سے نہیں بلکہ عملی حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہے، اور میرے پاس اس کا تجربہ موجود ہے۔”
مباحثے کے تیسرے امیدوار، کرٹس سلائیوا، دونوں مخالفین کی پالیسیوں کو غیر حقیقی قرار دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “دونوں امیدوار نیویارک کے حقیقی مسائل کو نہیں سمجھتے، شہر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی، معاشی بحالی اور عوامی تحفظ کی ضرورت ہے۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پہلا مباحثہ نیویارک کے میئر کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا گیا ہے۔ آنے والے مباحثوں میں امیدواروں کے مؤقف اور بھی واضح ہونے کی توقع ہے۔
mayor New York elections debate
urdu News USA
Zohran Mamdani
Andrew Coumo
Curtis Sliwa



