پاکستانبین الاقوامی

مئیر ایرک ایڈمز کا نیویارک میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کی مخالفت

Mayor Eric Adams: No National Guard Needed, NYC Crime at Record Lows with Strong Police Force

نیویارک سٹی سمیت 13 شہروں کا وفاقی حکومت کے خلاف قانونی جنگ میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا ساتھ،”ٹرمپ انتظامیہ کا نیشنل گارڈ کو ذاتی پولیس فورس بنانا امریکی اقدار پر حملہ ہے“،نیویارک سٹی
ہمیں فوج نہیں، اسمارٹ پولیسنگ اور غیر قانونی اسلحے کے بہاؤ کو روکنے کی ضرورت ہے،میئر ایرک ایڈمز،”فوجی تعیناتی نے پولیسنگ کو متاثر کیا، احتجاج مزید پرتشدد ہوئے،امیکس بریف میں موقف

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی نے ملک کے 12 دیگر شہروں اور کاؤنٹیز کے ساتھ مل کر ایک ”امیکس بریف“ دائر کیا ہے جس میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کے اس مقدمے کی حمایت کی گئی ہے جو وفاقی حکومت کی جانب سے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف ہے۔یو ایس نویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں جمع کرائے گئے ،اس بریف میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فوجی تعیناتی نہ صرف قانونی اختیار سے تجاوز ہے بلکہ یہ مقامی حکمرانی اور شہری آزادیوں پر بھی کاری ضرب ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا:”نیویارک امریکا کا سب سے محفوظ بڑا شہر ہے، جہاں جرائم کی شرح مسلسل گر رہی ہے۔ ہمیں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی نہیں بلکہ وفاقی تعاون سے غیر قانونی ہتھیاروں کے بہاؤ کو روکنے کی ضرورت ہے۔”
نیویارک سٹی کی کارپوریشن کونسل، موریل گوڈ ٹروفانٹ نے کہا:”فوجی تعیناتی شہروں کے خودمختار حقوق کو پامال کرتی ہے اور صدر ٹرمپ کو نیشنل گارڈ کو ذاتی پولیس فورس کے طور پر استعمال کرنے کا اختیار دینا خطرناک ہے۔“
یاد رہے کہ جون 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ نے ”امیگریشن کے خلاف احتجاج“کو جواز بنا کر لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کو تعینات کیا تھا، جسے بعد میں وفاقی عدالت نے غیر قانونی قرار دیا۔ اب یہ کیس اپیل میں زیر سماعت ہے۔نیویارک اور لاس اینجلس کے علاوہ اس قانونی بریف پر دستخط کرنے والے شہروں میں شکاگو، بالٹی مور، بوسٹن اور کیلیفورنیا کے کئی شہر شامل ہیں۔

Mayor Eric Adams: No National Guard Needed, NYC Crime at Record Lows with Strong Police Force

Related Articles

Back to top button