نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدواروں کے درمیان گرما گرم مباحثہ، الزامات اور جوابی حملے
مباحثے میں مئیر کے امیدواران زوہران ممدانی ، اینڈریو کومو اور کرٹس سلیوا نے خود کو مئیر کے لئے موزوں امیدوار قرار دےدیا، کرٹس سلیوا کا مئیر کی دوڑ میں شامل رہنے کا اعلان
سپیکٹرم نیوز این وائی ون کے زیر اہتمام ہونے والی دوسرے اور آخری مباحثے میں امیدواروں کے ایک دوسرے پر شدید الزامات، ممدانی اور اینڈریو کومو میں الفاظی جنگ
مباحثے میں زوہران ممدانی اور اینڈریو کومو کی جانب سے کنال سٹریٹ ، نیویارک سٹی میں امیگریشن حکام کے کینال سٹریٹ پر چھاپوں کے اقدام کی مخالفت کی گئی
لاگارڈیا کالج میں ہونیوالے مباحثے کے دوران کالج کے باہر زوہران ممدانی ، اینڈریو کومو اور کرٹس سلیوا کے حامی بڑی تعداد میں موجود ہے اور اپنے امیدوار کی سپورٹ کرتے رہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدواروں زوہران ممدانی، اینڈریو کومو اور کرٹس سلیوکے درمیان اسپیکٹرم نیوز این وائی ون کے زیرِ اہتمام دوسرے اور آخری مباحثے میں گرما گرمی عروج پر رہی۔یہ مباحثہ ایرول لیوس ، برائن لیرر اور کیٹی ہونن نے ماڈریٹ کیا، جس میں عوامی تحفظ، تعلیم، اور امیگریشن جیسے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔مباحثے میں حصہ لینے کے لئے زوہران ممدانی نیویارک سٹی کی پبلک بس کے ذریعے لاگارڈیا کالج پہنچے ۔
مباحثے کے دوران زوہران ممدانی اور اینڈریو کومو کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں امیدواروں نے نیویارک سٹی کے علاقے کینال اسٹریٹ پر وفاقی امیگریشن حکام کے چھاپوں کی شدید مخالفت کی۔
زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ “شہر میں خوف کے بجائے اعتماد کی فضا قائم ہونی چاہیے،” جبکہ اینڈریو کومو نے کہا کہ “امیگرنٹس نیویارک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔”
ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا نے مئیر کی دوڑ میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میں خریدا نہیں جا سکتا، اور اگر زوہران ممدانی مئیر بنے تو میں ان کا سب سے بڑا اپوزیشن ہوں گا۔”
لاگارڈیا کالج میں ہونے والے اس مباحثے کے دوران کالج کے باہر تینوں امیدواروں کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو اپنے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔اس مباحثے کو نیویارک کے عوامی حلقوں میں خاص دلچسپی سے دیکھا گیا اور اسے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مئیر نیویارک کے لئے الیکشن چار نومبر کو ہونگے اور ارلی ووٹنگ ( قبل از الیکشن ڈے ووٹنگ ) کا آغاز25اکتوبر کو ہوگا۔



