اوورسیز پاکستانیز

جہانگیر لودھی کو صدمہ ، لاہور میں پانچ ماہ کے پوتے کا انتقال

پاکستانی امریکن صحافیوں اور کمیونٹی کا جہانگیر لودھی سے پوتے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے صحافی جہانگیر لودھی کے پانچ ماہ کا کمسن پوتے کا لاہور میں انتقال ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا پوتا، پیدائش کے وقت سے عارضہ قلب کا شکار تھا ۔ پانچ ماہ کی عمر کو پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کا مشورہ دیا ۔ بچے کا آپریشن سے پہلے کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا تو وہ مثبت آگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے دو ہفتے انتظار کا مشور دیا۔ دو ہفتے کے بعد ٹیسٹ پھر مثبت آیا اور ڈاکٹرز نے مزید کچھ دن انتظار کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا۔ سرجری کے لئے طے شدہ تاریخ سے دو دن پہلے ، جہانگیر لودھی کے پوتے کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔ پاکستانی امریکن صحافیوں اور کمیونٹی شخصیات و ارکان نے جہانگیر لودھی سے ان کے پوتے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔

Jahangir Lodhi grandson passes away

Related Articles

Back to top button