شاہد رضا رانجھا کے صاحبزادے ہاشم رضا مرحوم کی رسم قل ، کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک
شاہد رضا رانجھا کی جانب سے نیویارک سمیت پاکستان بھر میں ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت اور پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کے صاحبزادے ہاشم رضا مرحوم کی رسم قل جامع مسجد بیل مور ، لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں شاہد رضا رانجھا کے قریبی عزیز و اقار ب کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جامع مسجد بیل مور میں ادا کی جانیوالی رسم قل میں شرکاءنے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی ۔ جس کے بعد مسجد کے امام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں موت اور زندگی بعد از موت کے حوالے سے اہم بیان کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی ۔
شاہد رضا رانجھا کی جانب سے نیویارک سمیت پاکستان بھر میں ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شرکاءسے کہا کہ وہ ان کے بیٹے کو اپنے دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
شرکاءکی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شاہد رضا رانجھا اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطاءفرمائیں اور مرحوم کے درجات بلند فرمائیں ۔



